تازہ ترین
Home / اہم خبریں / تھائی لینڈ کی شاہی تاریخ کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، تھائی لینڈ کے موجودہ بادشاہ کی بہن ملک کے آئندہ وزیرِ اعظم کیلئے انتخابی دوڑ میں شامل

تھائی لینڈ کی شاہی تاریخ کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، تھائی لینڈ کے موجودہ بادشاہ کی بہن ملک کے آئندہ وزیرِ اعظم کیلئے انتخابی دوڑ میں شامل

تھائی لینڈ / بینکاک (رپورٹ: عمران یوسف) تھائی لینڈ کی شہزادی نے وزیراعظم کے عہدے کے لیے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر کے شاہی روایات کو توڑ دیا ہے تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ کے موجودہ بادشاہ کی سب سے بڑی بہن 67 سالہ شہزادی ابولرتانا ماہیڈول نے ملک کے آئندہ وزیرِ اعظم کیلئے انتخابی دوڑ میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ وہ اتحادی جماعت تھائی رسکا چارٹ کی مشترکہ امیدوار ہوں گی۔ تھائی لینڈ میں رواں برس 24 مارچ میں انتخابات ہونے جا رہے ہیں، ان انتخابات میں وزیر اعظم تھاکسن شناواترے کو مستعفی ہونے کے لیے مجبور کرنے والی اتحادی جماعت رسکا چارٹ نے شہزادی ابولرتانا ماہیڈول کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کیا ہے۔ تھائی لینڈ کی تاریخ میں اب تک شاہی خاندان سیاست سے دور ہی رہا ہے تاہم شہزادی نے انتخابی دنگل میں حصہ لینے کا غیر معمولی اعلان کر کے سب کو حیران کردیا ہے۔ شاہی خاندان کی جانب سے کسی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ واضح رہے کہ 1970 میں امریکی شہری سے پسند کی شادی کرنے کے لیے شاہی حیثیت ترک کرنے والی ابولرتانا ماہیڈول بیرون ملک منتقل ہوگئی تھیں۔ 1996 میں شوہر سے علیحدگی کے بعد دوبارہ تھائی لینڈ لوٹیں تاہم ان کی شاہی حیثیت بحال نہیں کی گئی تھی۔ ملک کے آئندہ وزیرِ اعظم کیلئے انتخابی دوڑ میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا ہے اب دیکھنا ہے کہ کیا وہ تھائی لینڈ کی آئندہ کی وزیر اعظم ہونگی یا نہیں۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے