کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان پیپلز پارٹی شیخوپورہ (پنجاب ) کے رہنماء چوہدری منیر قمر واہگہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت پاکستان کی تاریخ کی ناکام ترین حکومت ثابت ہوئی ہے۔ جو حکومت سانحہ ساہیوال کے ذمہ داروں کے خلاف ابتک حتمی کاروائی نہ کرسکی وہ صوبہ اور ملک کیسے چلا سکتی ہے۔ وہ ٹیلی فون پر پیپلز پارٹی کراچی منارٹی ونگ کے سابق صدر مشتاق مٹو سے گفتگو کر رہے تھے۔ چوہدری منیر قمر واہگہ نے کہا کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والے اب پریشان ہو رہے ہیں کیونکہ عوام کی سوچ میں واقعی تبدیلی آگئی ہے۔ عوام پی ٹی آئی حکومت کی تبدیلی چاہتے ہیں۔ عوام فلاپ ترین پی ٹی آئی حکمرانوں کو برداشت کرنے کو تیار نہیں۔ پی پی پی شیخوپورہ (پنجاب) کے رہنماء چوہدری منیر قمر واہگہ نے کہا کہ ساہیوال میں سی ٹی ڈی کی فائرنگ سے چار نہتے شہریوں کی ہلاکت کو دہشت گردی کی بدترین مثال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب پولیس اسٹیٹ بن چکا ہے۔ پی ٹی آئی حکمران ملک کو پولیس اسٹیٹ بنانے کی پالیسی پر کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت وقت کی کارکردگی پہلے ہی سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے۔ پی ٹی آئی حکمران اب عوام اور ملک کے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں۔ ان کے طرز عمل سے وزیراعظم اور ان کی کابینہ کا عمل عوام کے سامنے ہے اس عمل سے عوام حکمرانوں سے مایوس ہو چکے ہیں۔
![]()