Home / اہم خبریں / دوہری شہریت کے حامل سرکاری ملازمین کے لئے قواعد وضوابط میں ترامیم کرنے کا فیصلہ

دوہری شہریت کے حامل سرکاری ملازمین کے لئے قواعد وضوابط میں ترامیم کرنے کا فیصلہ

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) سپریم کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں دوہری شہریت کے حامل سرکاری ملازمین کے لئے قواعد و ضوابط میں ترامیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور نئی پالیسی کے لئے ہوم ورک شروع کردیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا میں گریڈ سترہ سے گریڈ انیس تک 87 سے زائد افسران کے پاس غیر ملکی شہریت موجود ہے جبکہ ملک بھر میں مجموعی طور پر گیارہ سو سے زائد افسران غیر ملکی شہریت رکھتے ہیں خیبر پختونخوا میں گریڈ سترہ کے 50 افسران کے پاس غیر ملکی شہریت موجود ہے۔ گریڈ انیس کے دس افسران، گریڈ اٹھارہ کے پندرہ افسران کے پاس دوہری شہریت ہے۔ یہ افسران محکمہ تعلیم، صحت، سی این ڈبلیو سمیت مختلف صوبائی محکموں میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس ضمن میں صوبائی حکومت کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے تاکہ فیصلہ پر عمل درآمد شروع کیا جئے۔ فیصلہ کی روشنی میں یہ تجویز دی گئی ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں میں ایسی پوسٹوں کی نیگٹیو (منفی) فہرست تیار کی جائے جن پر دوہری شہریت کے حامل افسران کو تعینات نہ کیا جائے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے دوہری شہریت کے حامل سرکاری ملازمین کے بارے میں جو فیصلہ سنایا ہے اس کا احتیاط سے مطالعہ کرنے اور فیصلہ میں دی گئی مدت میں عمل کرنے کی ضرورت ہے مضبوط انتظامی پالیسی کے لئے ضروری ہے کہ صوابدید کا استعمال درست کیا جائے۔ فیصلے کے تحت وفاقی حکومٹ سیٹزن ایکٹ کی سیکشن (3) 14 کے تحت حاصل اختیارات کے لئے رہنما اصول اور معیار وضع کرے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے