میرپورخاص (خصوصی رپورٹ: ایم ہاشم شر) سندھ کے واحد بین القوامی سرحدی میرپورخاص ریلوے اسٹیشن پر بھارت جانے اور بھارت سے پاکستان آنے والے مسافروں کو عدم سہولیات کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ میرپورخاص ریلوے اسٹیشن سے جمعہ کی صبح چار بجے بھارت کے ریلوے اسٹیشن مونا باؤ جانے والی ٹرین تھر ایکسپریس دوسرے روز ہفتہ کی رات تاخیر سے میرپورخاص پہنچتی ہے میرپورخاص ریلوے اسٹیشن پر بھارت جانے اور آنے والے مسافروں کی سہولیات کے لیئے نہ پینے کا پانی کا، نہ واشروم کا بندو بست ہے اور ریلوے اسٹیشن پر رات دیر تک گاڑیوں کی آمد پر کسی بھی قسم کا کھانے پینے کا کوئی بھی اسٹال، گاڑیوں کی پارکنگ کا بھی بندوبست نہیں ہے۔ سخت سردی میں مسافر بے یارو مدد گار ہیں
![]()
بھارتی اور پاکستانی مسافروں نے نیوز آف پاکستان کو بتایا کہ
![]()
سیکیورٹی کا کوئی خاطر خواہ بندوبست نہیں ہے، پینے کے پانی کا کوئی بھی انتظام نہیں ہے، اسٹیشن میں واشروم کا بندوبست نہیں، سخت سردی سے بچاؤ کے لئے ریلوے کی جانب سے کسی بھی قسم کا مسافر خانہ نہیں ہے خواتین اور بچے کچی زمین پر بیٹھ کر انتظار کرتے ہیں بھارتی سیاح جو بھی پاکستان آتے ہیں وہ پاکستان کی مہمان نوازی سے متاثر ہوتے ہیں مگر المیہ ہے کہ جو پاکستان کا داخلی راستہ اور اسٹیشن ہے وہ سہولیات کے فقدان کا شکار ہے مسافروں نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید میرپورخاص ریلوے اسٹیشن کا بھی دورہ کریں اور آکر خود دیکھیں کہ مسافروں کو کن کن پریشانیوں کا سامنا ہے۔ جبکہ مقامی پاکستانی مسافروں اور مقامی شہریوں نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پاکستان میرپورخاص ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کو سہولیات دیں۔
میرپورخاص ریلوے اسٹیشن کی تصویری جھلکیاں
![]()
![]()