تازہ ترین
Home / اہم خبریں / متاثرین سانحہ ساہیوال سے اظہار یکجہتی کا اظہار کرنے کے لٸے ایچ ڈبلیو او پاکستان کی جانب سے ریلی کا انعقاد، پولیس اور سی ٹی ڈی کے خلاف نعرے بازی

متاثرین سانحہ ساہیوال سے اظہار یکجہتی کا اظہار کرنے کے لٸے ایچ ڈبلیو او پاکستان کی جانب سے ریلی کا انعقاد، پولیس اور سی ٹی ڈی کے خلاف نعرے بازی

سیالکوٹ (رپورٹ: نزہت شہناز) متاثرین سانحہ ساہیوال سے اظہار یکجہتی کا اظہار کرنے کے لٸے چیٸرمین ایچ ڈبلیو او پاکستان شہزاد اکبر بٹ ایڈووکیٹ نے ریلی کا انعقاد کیا۔ ریلی کے شرکا نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ بینرز پر پولیس اور سی ٹی ڈی کے خلاف نعرے درج تھے۔ سخت بارش کے باوجود مظاہرین میں جوش و جذبہ کے علاوہ پولیس کے خلاف سخت نفرت کے آثار نظر آرہے تھے۔ شہزاد اکبر بٹ ایڈووکیٹ نے ریلی سے خطاب کے دوران مطالبہ کیا کہ وزیراعظم پاکستان اپنے وعدے پورے کریں۔ پولیس کلچر کی تبدیلی کے نعرے کو عملی جامع پہنایا جاٸے۔ جب تک پولیس کی صفوں میں چھپے دہشت گرد، کرپٹ، چور اور ڈاکوؤں کو نہ نکالا گیا ملک میں امن اور انصاف نہیں ہوسکتا۔ ساہیوال پہلا واقعہ نہیں مگر پی ٹی آٸی کی حکومت کو قانون شکنوں نے پہلی سلامی دے کر اپنی اہمیت کا پیغام دیا ہے۔ اس لٸے جب تک ادارے اپنی اپنی حد میں نہیں رہیں گے ایسے واقعات ہوتے رہیں گے شہزاد اکبر بٹ ایڈووکیٹ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ یتیم بچوں اور ایف آٸی آر کے گواہان کو جانی و مالی تحفظ دیا جاٸے ایف آٸی آر میں جان بوجھ کر ملزمان کو نامزد نہیں کیا گیا۔ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملزمان کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ہماری اعلی قیادت دو روز تک بھی ملزمان کے نام معلوم نہیں کرسکی۔ جبکہ لاہور میں درج ہونے والی ایف آٸی آر جس میں متاثرین کو دہشت گرد قرار دیا گیا تھا اس میں تو ساہیوال سی ٹی ڈی انچارج صفدر کا نام لکھ دیا مگر ملزمان کی جگہ نام لکھتے وقت ہاتھ کیوں کانپ گٸے۔ شہزاد اکبر بٹ ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم یتیم بچوں کے ساتھ ہیں چیف جسٹس آف پاکستان، وزیراعلی پنجاب، وزیراعظم پاکستان، چیف آف آرمی سٹاف بلکہ جن جن کے ساتھ صاحب لکھا جاتا ہے وہ اس واقع میں اپنا اپنا قردار اور حصہ ضرور ڈالیں تاکہ پاکستان کی روایت سے ہٹ کر انصاف مل جاٸے اس سے قبل آج تک طاقتور کے خلاف مظلوم کو انصاف نہیں ملا۔ اگر ایسا کیا گیا تو احتجاج کا داٸرہ کار بڑھا دیا جاٸے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آسٹریلیا کے ساتھ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان۔ احمد دانیال، عرفات منہاس اور روحیل نذیر قومی ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ میں شامل

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے