Home / اہم خبریں / بیت السلام کے زیراہتمام اسپورٹس اور اکیڈمک مقابلوں کے تیسرے ایونٹ اولمپیاڈ 2019ء کا آغاز منگل 9 جنوری کو اسکول میں ایک پُروقار تقریب سے ہوگا

بیت السلام کے زیراہتمام اسپورٹس اور اکیڈمک مقابلوں کے تیسرے ایونٹ اولمپیاڈ 2019ء کا آغاز منگل 9 جنوری کو اسکول میں ایک پُروقار تقریب سے ہوگا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) بیت السلام کے زیراہتمام اسپورٹس اور اکیڈمک مقابلوں کے تیسرے ایونٹ اولمپیاڈ 2019ء کا آغاز منگل 9 جنوری صبح 9 بجے انٹیلیکٹ کے آڈیٹوریم میں اسکول میں ایک پُروقار تقریب سے ہوگا۔ افتتاحی تقریب میں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور اختتامی تقریب میں ڈی جی رینجرز مہمان خصوصی ہونگے۔ یہ بات بیت السلام اولمپیاڈ کے منتظم اعلی عذیر زویری نے پیر کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرس کے دوران بتائی۔ اس موقع پر حذیفہ رفیق اور نبیل احمد شیخ بھی موجود تھے۔ عذیر زویری نے کہا کہ یہ مقابلے 9 سے 16 جنوری تک صبح 9 سے شام 5 بجے تک جاری رہیں گے، افتتاحی تقریب میں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بیت السلام اولمپیارڈ میں 130 پرائیوٹ گورنمنٹ اور دینی مدارس کے 2500 طلباء حصہ لیں گے۔ عذیر زویری نے کہا کہ مقابلوں میں صرف بوائز کھلاڑی شرکت کریں گے جبکہ گرلز کھلاڑیوں کیلئے بھی ایونٹ بعد میں کرائے جائیں گے۔ طالبات اسپورٹس میں بڑھ چڑھ کر حصہ کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 19 جنوری کو اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈی جی رینجرز ہوں گے۔ اولمپیارڈ گیمز میں نو کھیل شامل ہیں۔ ایک بچے کو پندرہ ہزار روپے کے انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مقابلوں میں بحریہ کالج، کراچی گرامر اسکول، سٹی اسکول، بیکن ہاؤس، ریفلیکشن، جنریشن، جامعہ بیت السلام، جامعۃ الریشد، جامعہ بنوریہ العالمیہ سمیت کراچی کے 130اسکول، کالج اور مدارس کے لگ بھگ 2500 طلبہ 18 اسپورٹس اور 29 اکیڈمک مقابلوں میں حصہ لیں گے، اختتامی تقریب 19 جنوری کو شام 6 بجے انٹیلکٹ اسکول میں ہوگی، جس میں ایونٹ کے مقابلوں میں پہلی، دوسری، تیسری پوزیشن لینے والے اداروں اور طلبہ کو ٹرافی، میڈل اور دیگر انعامات دیے جائیں گے۔ افتتاحی اور اختتامی تقریبات میں مختلف شعبہ ہائے زندگی کی چیدہ چیدہ شخصیات شریک ہوں گی، یہ ایونٹ شنگریلا، ملت پلاسٹک، جے ڈاٹ، میزان بنک سمیت متعدد 30 سے زیادہ اسپانسر کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ بیت السلام اولمپیاڈ کے منتظم اعلی عذیر زویری نے کہا کہ ان مقابلوں کا مقصد طلباء و طالبات میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ سماجی اور غیر نصابی مثبت سرگرمیوں میں شامل ہونے کی ترغیب دینا ہے۔ بیت السلام ٹرسٹ ایک عالمی سطح پر فلاح بہبود اور تعلیم کے شعبے میں سرگرم ادارہ ہے۔ ان مقابلوں کا ایک مقصد عصری اور دینی تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات کے مابین تفریق کا خاتمہ اور باہمی تعلق کا قیام بھی ہے تاکہ طلباء و طالبات دونوں طرح کی تعلیم کی اہمیت و افادیت سے آگاہ ہوں۔ ہم اس طرح کے مقابلے کئی برسوں سے کرارہے ہیں اور ہمیں اس کا بہت مثبت نتیجہ ملا ہے۔ اس عمل کو ہر سطحہ پر سراہا گیا ہے۔ عذیر زویری نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے اپیل کی ہے کہ وہ ان مقابلوں کو اپنے میڈیا جگہ دیکر طلباء کی حوصلہ افزائی کریں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

IoBM Triumphs as Champion in Sports Blitz 2024.

Karachi, (Sports Reporter) The Institute of Business Management (IoBM) emerges victorious as the ultimate Winner …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے