تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سندھ حکومت نے اوپن لیٹر پر گاڑیاں چلانے والوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

سندھ حکومت نے اوپن لیٹر پر گاڑیاں چلانے والوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) دہشت گردی اور لوٹ مار میں اوپن لیٹر گاڑی کا استعمال کے بعد اہم فیصلہ۔ کراچی 2019 سے گاڑیوں کی ٹرانسفر کے لئے خریدار اور فروخت کرنے والے دونوں کی حاضری لازمی قرار دینے کا فیصلہ۔ شبیر احمد شیخ ڈی جی ایکسائز کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن کے وقت حاضری کے بعد بائیو میٹرک بھی فعال ہوجائے گا۔ جنوری 2019 سے رجسٹریشن بک کے بجائے اسمارٹ کارڈ کا اجرا بھی شروع ہوجائے گا۔ سندھ کارجسٹریشن اسمارٹ کارڈ پنجاب کے مقابلے میں زیادہ سیکیورٹی فیچرز والا ہوگا اورفیس بھی زیادہ ہوگی۔ ٹرانسفر کے لئے دونوں فریقین کی موجودگی کے حوالے سے تجاویز سندھ حکومت کو ارسال کردی ہیں۔ ایک شناختی کارڈ پر جنتی چاہے گاڑیاں رجسٹرڈ ہوجاتی ہیں، قانونی طور پر اس میں کوئی رکاوٹ نہیں۔ دہشت گردی کے واقعات کے بعد اوپن لیٹر پر گاڑیاں چلانے والوں میں کمی ائی ہے۔ 25 سال سے پرانی گاڑیوں کا ریکارڈ اور رجسٹریشن ختم کرنے کی بھی تجویز دی ہے۔ چنگ چی موٹر سائکل لوڈر ز کی رجسٹریشن کی ابھی تک کوئی پالیسی نہیں ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

عبداللہ شفیق کی شاندار بیٹنگ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو اٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برا بر کر دی

پورٹ آف اسپین، (اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے