Home / Home / کراچی میں گلشن اقبال پولیس کا گودام پر چھاپہ بڑی مقدار میں شیشہ، فلیورز اور دیگر ممنوعہ سامان برآمد، گودام سے متعدد افراد زیر حراست

کراچی میں گلشن اقبال پولیس کا گودام پر چھاپہ بڑی مقدار میں شیشہ، فلیورز اور دیگر ممنوعہ سامان برآمد، گودام سے متعدد افراد زیر حراست

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں گلشن اقبال پولیس کا زہریلا کاروبار کرنے والے عناصروں کے خلاف بھرپور ایکشن ایس ایچ او گلشن اقبال اخلاق احمد سماج دشمن عناصروں کے لئے خوف و دہشت کی علامت بن گئے۔ کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 13ڈی ٹو میں پولیس کا گودام پہ چھاپہ چھاپے کے دوران بڑی مقدار میں شیشہ، فلیورز اور دیگر ممنوعہ سامان برآمد گودام سے متعدد افراد کو حراست میں بھی لیا گیا، تفتیش جاری تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے سماج دشمن عناصروں کے خلاف زمین تنگ کردینے کے احکامات ایس ایس پی گلشن غلام اظفر مہیسر و ایس پی گلشن طاہر احمد نورانی کے زہریلا کاروبار کرنے والے عناصروں کے خلاف تھانیداروں کو سخت ترین ہدایات، ایس ایچ او گلشن اقبال اخلاق احمد سماج دشمن عناصروں کے لئے خوف و دہشت کی علامت بن گئے دوران کارروائی اہلکاروں نے ایس ایچ او گلشن اخلاق احمد کی سربراہی میں گلشن اقبال بلاک 13 ڈی ٹو میں چھپ چھپا کر چلنے والے مضر صحت اشیا بنانے والے گودام پر خفیہ طور پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں مضر صحت شیشہ، فلیورز جی ایم گٹکا زہریلی چھالیہ و 121 برآمد گودام سے متعدد افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کے عمل کو جاری کردیا گیا ہے رابطہ کے دوران ایس ایچ او گلشن اقبال اخلاق احمد نے یہ موقف اپنایا کہ زہریلا کاروبار کرنے والے عناصر کتنے ہی بااثر کیوں نا ہوں قانون سے بالاتر نہیں انکے خلاف گھیرا تنگ رکھ کر جڑ سے صفایا کیا جاٸیگا خواہ یہ کتنے ہی بااثر کیوں نا ہوں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ :صحافی عدیل اشرف جان سندھو اور وہیب شہزاد کی ڈی ایس پی جاوید گجر سے ملاقات

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے