کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوی ایشن (اموبا) کے انتخابات کے سلسلے میں "ذاکر علی خان” پینل کا اجلاس، پینل کے امیدواروں کا اعلان کردیا گیا۔ اجلاس میں اموبا اور آلمنائی کے ارکان اور پینل کے امیدواروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدارتی امیدوار ڈاکٹر جعفر نذیر عثمانی کا کہنا تھا کہ ذاکر علی خان پینل کا منشور واضح ہے ہم ایسوسی ایشن کی فلاح و بہبود کے لئے کام کررہے ہیں اور ہمیشہ کرتے رہیں گے۔ موجودہ عہدیداران کی جانب سے جو بے قاعدگیاں کی گئی ہیں ان کا حساب لیا جائے گا۔ اجلاس سے پینل کے روح رواں اکبر علی خان، ارم اکبر خان، سابق چانسلر عادل عثمان، طارق سبزواری اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ واضح رہے کہ ایسوسی ایشن کے انتخابات نئی فہرست کے مطابق ہوں گے تاہم نتائج کا اعلان پہلے سے جاری حکومتی انکوائری مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔
![]()