کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں بوٹ بیسن پولیس کا منشیات مافیا کے خلاف کھلی جنگ کا سلسلہ جاری بدنام زمانہ منشیات فروش بوٹ بیسن پولیس کے شکنجے میں منشیات فروش گرفتار اعلی کوالٹی کی چرس نقدی برآمد ملزم کے خلاف امتناعی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے سماج دشمن عناصروں کے خلاف زمین تنگ کردینے کے احکامات ایس ایس پی ساؤتھ سید پیر محمد شاہ و اے ایس پی کلفٹن سہاۓ عزیز کے زہریلا کاروبار کرنے والے عناصروں کے خلاف تھانیداروں کو سخت ترین ہدایات۔ خوف و دہشت کی علامت مانے جانے والے ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک نے سماج دشمن عناصروں کا جینا حرام کردیا کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک کی سربراہی میں بدنام زمانہ منشیات فروش کو دپوچ لیا ملزم عاطف ولد امین زادا کے قبضے سے 280 گرام اعلی کوالٹی کی چرس نقدی برآمد ملزم بدنام زمانہ منشیات فروش ہونے کے ساتھ ساتھ عادی جراٸم پیشہ بھی ہے اور فون پر چرس کی ڈیلوری بھی کیا کرتا ہے ملزم کے خلاف امتناعی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید چھان بین کے سلسلے کو تیز کیا جارہا ہے۔ رابطہ کے دوران ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک نے یہ موقف اپنایا کہ حکام بالا کے احکامات کی پاسداری کرتے ہوۓ منشیات مافیا کا مکمل صفایا کرکے علاقہ عوام و شہریوں کو ہر ممکنہ طور پر تحفظ و ریلیف فراہم کیا جاٸیگا۔
![]()