کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں بوٹ بیسن پولیس کا جراٸم پیشہ عناصر کے خلاف گھیراؤ متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث عناصر گرفتار غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز اور نقدی برآمد ملزم کے خلاف مقدمہ درج تفتیش کا عمل جاری، تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے غنڈہ راج کرنے والے عناصروں کے خلاف زمین تنگ کردینے کے احکامات ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید عالم اوڈھو، ایس ایس پی ساؤتھ سید پیر محمد شاہ اور اے ایس پی کلفٹن سہاۓ عزیز کے جراٸم پیشہ عناصروں کے لئے تھانیداروں کو گھیرا تنگ رکھنے کی ہدایت، ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ ڈاکو راج کرنے والے عناصروں کے لئے خوف و دہشت کی علامت بن گئے درجنوں سے زاٸد اسٹریٹ کراٸم کی وارداتوں میں ملوث عناصر گرفتار ملزم مظہر حسین ولد اللہ بخش کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز اور نقدی برآمد ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد جراٸم کی وارداتيں کرنے کا انکشاف کیا ہے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید چھان بین کے سلسلے کو تیز کردیا گیا ہے۔
![]()