بنکاک (رپورٹ: عمران یوسف) بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش پاکستان کی طرح دنیا کے تمام ممالک میں منایا گیا۔ تھائی لیںڈ میں پاکستان کے سفارتخانے کی جانب سے بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کا باقاعدہ آغاز قومی ترانہ بجا کر کیا گیا جس کے بعد پاکستانی سفارتخانے کے ناظم الامور فراز زیدی نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے قائد اعظم کی یوم پیدائش کے موقع پر خصوصی پیغامات کو پڑھ کر سنایا۔ اس موقع پر سفیر پاکستان عاصم افتخار احمد نے قائد اعظم کی زندگی پر روشنی ڈالی اور کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے ساری زندگی مسلسل قانونی جدوجہد کی ایک آزاد اور خود مختار ریاست کے لئے۔ سفیر پاکستان عاصم افتخار احمد نے مسیحی برادری کو بھی کرسمس کی دی۔ اس موقع پر سفیر پاکستان نے بچوں کے ہمراہ کیک بھی کاٹا۔ تقریب میں پاکستانی سفارتخانے کے دیگر افسران کے علاوہ تھائی لینڈ میں مقیم پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کو بھرپور انداز سے منایا۔
![]()