Home / اسلام آباد / مادر وطن کے دفاع کے لیے بھی مسیحی برادری کا کردار قابل تحسین ہے، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی کرسمس کی تقریب میں شرکت

مادر وطن کے دفاع کے لیے بھی مسیحی برادری کا کردار قابل تحسین ہے، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی کرسمس کی تقریب میں شرکت

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کرسمس کی تقریب میں شرکت کی اور مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کرائسٹ چرچ راولپنڈی میں کرسمس کی تقریب میں شرکت کی اور مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی۔ مسیحی برادری نے تقریب میں شرکت پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔ آرمی چیف نے قیام پاکستان کی جدوجہد میں مسیحی برادری کے کردار کو سراہا اور ملکی ترقی میں مسیحی بھائیوں کے کردارکی بھی تعریف کی، انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت، سماجی بہبود کے شعبہ میں مسیحی برادری کی کاوشیں قابل تعریف ہیں، مادر وطن کے دفاع کے لیے بھی مسیحی برادری کا کردار قابل تحسین ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سکھر کے بعد حیدرآباد میں بھی پنک اسکوٹیز کی تقسیم کا اعلان، سندھ حکومت کا خواتین کی بااختیاری کے لیے اہم اقدام

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ حکومت نے سکھر میں کامیاب آغاز کے بعد حیدرآباد میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے