Home / اہم خبریں / میہڑ دو الحده روڈ حادثات میں ایک شخص جاں بحق, ماں بيٹی اور بیٹے سميت 5 افراد زخمی

میہڑ دو الحده روڈ حادثات میں ایک شخص جاں بحق, ماں بيٹی اور بیٹے سميت 5 افراد زخمی

میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمن قمبرانی ) میہڑ دو الحده روڈ حادثات میں ایک افراد جاں بحق ماں بيٹی اور بیٹے سميت 5 افراد زخمی- تفصیلات کے مطابق میہڑ بیٹو روڈ پر تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے میہڑ کے گاؤں گنجا کا مکین نوجوان حسین ابڑو شدید زخمی جس کو فوری طور میہڑ ہسپتال پنہچایا گیا جہاں نوجوان زخموں کے تاب نہ سہتے ہوئے جانبحق گیا دوسری طرف میہڑ انڈس ہائی وے دعا ہوٹل کےقریب گھاجی کھاوڑ روڈ پر رکشہ اور کار کےتصادم میں گاؤں گونگو پیر کے مکین مسمات شہربانو سولنگی، بیٹا علی حیدر سولنگی اور بیٹی حنفیاں سولنگی جبکہ کے گاؤں لونگ تنیو سے مہمیر تنیو عاشق چانڈیو شدید زخمی ہوئے جن کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہسپتال میہڑ پہنچایا گیا- جبکہ نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں کے رابطہ کرنے پر ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے بتایہ کہ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث لاڑکانہ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے اور کار ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بنگلہ دیش ویمنز کے ہاتھوں پاکستان کو ایک اور شکست

ساوتھمپٹن، (اسپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بنگلہ دیش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے