Home / اہم خبریں / بانی پاکستان و بابا ئے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا 142 واں یوم ولادت آج ملک بھر میں قومی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

بانی پاکستان و بابا ئے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا 142 واں یوم ولادت آج ملک بھر میں قومی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

کراچی (نوپ نیوز) بانی پاکستان و بابا ئے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا 142 واں یوم ولادت آج ملک بھر میں قومی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔ ملک بھر میں خصوصی تقریبات، سیمینارز، کانفرنسز، مذاکروں، مباحثوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ برصغیر کے مسلمانوں کو پاکستان کی صورت میں ایک آزاد وطن دینے والے اور اقبال کے خوابوں کی تکمیل کیلئے دن رات ایک کرنے والے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے۔ بانی پاکستان کے یوم ولادت کے موقع پر تمام بڑے و چھوٹے شہروں میں سرکاری و غیر سرکاری خصوصی تقریبات کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ اس موقع پر وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی دی جائے گی اور کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب بھی منعقد ہوگی۔ اس موقع پر الیکٹرانک میڈیا خصوصی پروگرامات نشر کرے گا جبکہ پرنٹ میڈیا میں بھی خاص اشاعتوں کا اہتمام کیا جائیگا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے