Home / اہم خبریں / میرپورخاص میونسپل کمیٹی کی تین خالی ہونے والی نشستوں پر آج ضمنی انتخابات کا عمل جاری ووٹ ڈالنے کی شرح انتہائی کم، پی پی پی، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی میں مقابلہ

میرپورخاص میونسپل کمیٹی کی تین خالی ہونے والی نشستوں پر آج ضمنی انتخابات کا عمل جاری ووٹ ڈالنے کی شرح انتہائی کم، پی پی پی، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی میں مقابلہ

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص میونسپل کمیٹی کی تین خالی ہونے والی نشستوں پر آج ضمنی انتخابات ہورہے ہیں وارڈ نمبر6، یہاں کل ووٹرز کی تعداد 2900 ہے یہ سیٹ ایم کیو ایم کے کامیاب امیدوار رئیس الدین کے استعفیٰ کے بعد خالی ہوئی تھی اس سیٹ پر ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے درمیان سخت مقابلہ ہورہا ہے، جبکہ وارڈ نمبر 23 کل ووٹرز کی تعداد 2801 ہے یہ نشست بھی ایم کیوایم کے کامیاب امیدوار کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی یہاں پیپلزپارٹی ایم کیوایم اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو رہا ہے ووٹرز کی عدم دلچسپی کے باعث ووٹ ڈالنے کی شرح انتہائی کم ہے پولنگ کاعمل صبح آٹھ بجے سے شروع ہوگیا تھا اس موقع پر سیکورٹی کے مناسب انتظامات کیئے گئے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

IoBM Squash Satellite Championship 2026 Concludes Successfully in Karachi

By Zeeshan Hussain Karachi: The inaugural IoBM Squash Satellite Championship 2026 concluded successfully after four …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے