تازہ ترین
Home / اسلام آباد / جنرل مشرف ایک بڑی شخصیت ہیں جنہوں نے عالمی سطح پر پاکستان کے تشخص کو بلند کیا اور پاکستان کا کھویا ہوا وقار بحال کیا- شیر عالم خٹک

جنرل مشرف ایک بڑی شخصیت ہیں جنہوں نے عالمی سطح پر پاکستان کے تشخص کو بلند کیا اور پاکستان کا کھویا ہوا وقار بحال کیا- شیر عالم خٹک

اسلام آباد (رپورٹ: محمد جواد بھوجیہ) مرکزی رہنما آل پاکستان مسلم لیگ شیر عالم خٹک کا کہنا ہے کہ جنرل مشرف کی ساکھ ان کی پہچان ہے بدترین مخالفین بھی ان پر کرپشن کا الزام نہیں لگا سکے، انہوں نے عالمی سطح پر پاکستان کا تشخص بحال کیا اور عالمی برادری میں پاکستان کو اس کا کھویا ہوا مقام دلایا۔ ان کے دور حکومت میں پاکستان کی عالمی سطح پر اہمیت میں اضافہ ہوا۔ پاکستان کے صدر کو دنیا کی دس طاقتور شخصیات میں شمار کیا جاتا تھا۔ شیر عالم خٹک کا مزید کہنا تھا کہ ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کا 1999 سے لیکر 2007 تک کی خدمات کسی سے ڈھکی چُھپی نہیں ہے۔ اُن کے دور میں نوجوانوں کیلئے انٹرنشپ کا آغاز ہوا تھا۔ اُن کے ہی دور میں خواتین کے تحفظ کا بل منظور ہوا تھا۔

انسانی حقوق کی وزارت کی بھی مشر ف صاحب کے دور میں تشکیل عمل میں لائی گئی۔ اُن کے دور میں پاکستان نے ترقی کی منازل طے کیں، تاریخ میں پہلی بار صدر مشرف کے دور میں کراچی سٹاک ایکسچینج نے ممبئی سٹاک ایکسچینج کو کراس کیا۔ اداروں میں انصاف کا بول بالا تھا۔ میڈیا کو آزاد اور عدالتی نظام کو شفاف بنایا۔ جس کا مقصد عوام کی فلاح تھا تاکہ عوام کو انصاف ملنے میں کوئی دشواری نہ ہو۔ آج ہمارے قائد جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو سیاسی کیسسز میں پھنسایا جا رہا ہے اور اُن کو پاکستان آنے سے روکا جا رہا ہے۔ جان بوجھ کر ان کی پاکستانی آمد میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں جنرل مشرف پر الزامات سیاسی نوعیت کے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے جنرل مشرف جیسی دلعزیز قیادت کی ضرورت ہے جن کو صیحح معنوں میں عوام کے مسائل سے آگاہی ہے آج ملک کو سب سے بڑ مسئلہ شرع نمو کا جنرل مشرف کے دور میں پاکستان کی شرع نمو بھارت سے بہت بہتر تھی جو دراصل جنرل مشرف کی بہترین معاشی پالیسیوں کی بدولت ممکن ہوا تھا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے