تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی میں درخشاں پولیس کا شیشہ حقہ مافیا کے خلاف گرینڈ ایکشن 21 نوجوان گرفتار جنکے قبضے سے مختلف قسم کے مضر صحت شیشہ حقہ، فلیورز برآمد

کراچی میں درخشاں پولیس کا شیشہ حقہ مافیا کے خلاف گرینڈ ایکشن 21 نوجوان گرفتار جنکے قبضے سے مختلف قسم کے مضر صحت شیشہ حقہ، فلیورز برآمد

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں درخشاں پولیس کا شیشہ حقہ مافیا کے خلاف گرینڈ ایکشن زہریلا کاروبار کرنے والوں کی شامت سماج دشمن عناصرایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ کے نشانے پر 21 نوجوان گرفتار جنکے قبضے سے مختلف قسم کے مضر صحت شیشہ حقہ، فلیورز برآمد مقدمہ درج تفتیش کا عمل شروع ۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے زہریلا کاروبار کرنے والے عناصروں کے لئے زمین تنگ کردینے کے احکامات۔

ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید عالم اوڈھو، ایس ایس پی ساؤتھ سید پیر محمد شاہ و اے ایس پی سہاۓ عزیز کے سماج دشمن عناصروں کے لئے تھانیداروں کو سخت ترین ہدایات ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ نے زہریلا کاروبار کرنے والے عناصروں کو لگام ڈالنے کی ٹھان لی۔ کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ کی سربراہی میں زہریلا کاروبار کرنے والے عناصروں کے خلاف سخت ناکہ بندی کرتے ہوۓ 21 نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا جو کہ مضر صحت شیشہ حقہ و فلیورز استعمال کر رہے تھے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید چھان بین کا سلسلہ جاری ہے۔ رابطہ کے دوران ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ نے یہ موقف اپنایا کہ جراٸم پیشہ و سماج دشمن عناصروں کے ساتھ کھلی جنگ کا سلسلہ جاری رہیگا جرم رہیگا یا میں جرم کے خاتمے تک ان عناصروں کو گھسیٹتے ہوۓ جیل منتقل کرینگے خواہ وہ کتنے ہی بااثر کیوں نا ہوں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے