Home / اہم خبریں / کراچی میں ابراہیم حیدری پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف ایکشن 5 ملزمان گرفتار بڑی مقدار میں منشیات برآمد

کراچی میں ابراہیم حیدری پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف ایکشن 5 ملزمان گرفتار بڑی مقدار میں منشیات برآمد

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں ابراہیم حیدری پولیس کا گھیراؤ منشیات و جراٸم پیشہ عناصر ایس ایچ او ابراہیم حیدری سید علی حسن کے شکنجے میں ملزمان کے قبضے سے اعلیٰ کوالٹی کی 4 کلو 60 گرام چرس و 25 گرام ہیروٸن، غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز اور نقدی برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کیا جارہا ہے تفصیلات کے مطابق ایڈشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے جراٸم پیشہ عناصروں کے خلاف زمین تنگ کردینے کے احکامات ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی و ایس ایس ملیر عرفان علی بہادر کے تھانیداروں کو سخت ترین ہدایات- ایس ایچ او ابراہیم حیدری سید علی حسن نے جراٸم پیشہ و منشیات مافیا کے لئے زمین تنگ کرنا شروع کردی کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او ابراہیم حیدری سید علی حسن کی سربراہی میں 5 عناصروں کو دھر لیا- ملزمان میں شامل انوار ولد نتھو، موسی ولد اچھو، عزت ولد نتھو، ایاز ولد عبداللہ اور انوار ولد جمعہ کے قبضے سے اعلیٰ کوالٹی کی 4 کلو 60 گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس، ہیروٸن، نقدی اور غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز برآمد ملزمان کے خلاف مختلف نوعیت کے مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے