کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں رضویہ پولیس ان ایکشن جراٸم پیشہ عناصروں کے گرد ہوا گھیرا تنگ متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث 2 عناصر ایس ایچ او رضویہ نواز بروہی کے نشانے پر ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز، نقدی، مسروقہ موباٸل فونز و موٹر ساٸیکلز برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش شروع۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سینٹرل راٶ عارف اسلم کے جراٸم پیشہ عناصروں کے خلاف زمین تنگ کردینے کے احکامات جراٸم پیشہ عناصروں کے لئے خوف کی علامت مانے جانے والے ایس ایچ او رضویہ نواز بروہی نے غنڈہ راج کرنے والے عناصروں کو جیل منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او رضویہ نواز بروہی کی سربراہی میں متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث عناصروں کو دپوچ لیا ملزمان میں شامل شاہد عظیم ولد عظیم اور بابر احمد قریشی ولد جمیل احمد کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز، نقدی، مسروقہ موباٸل فونز اور موٹر ساٸیکل برآمد دونوں ملزمان کراچی کے مختلف تھانوں میں مختلف جراٸم کی وارداتوں میں بند ہوچکے ہیں دونوں ملزمان اسلحہ کے زور پر شہریوں کو لوٹ مار کا نشانہ بناکر غاٸب ہوجاتے تھے دونوں ملزمان پولیس کو مختلف جراٸم کی وارداتوں میں انتہائی مطلوب بھی ہیں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے رابطہ کے دوران ایس ایچ او رضویہ نواز بروہی نے یہ موقف اپنایا کہ جرم سے جڑے ہر عناصر کو گھسیٹتے ہوۓ جیل منتقل کرینگے خواہ وہ کتنے ہی بااثر کیوں نا ہوں۔
![]()