میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ کی زیرصدارت محکمہ تعلیم کی اے ڈی پی اور ا یم اینڈ آر کے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اجلاس ان کے دفتر میں ہوا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تعلیمی معیار اور اسکولوں کی ترقی سے ہی ملک و قوم ترقی کرسکتے ہیں اور کہا کہ حکومت سندھ اسکولوں کے تعلیمی معیار اور اس کی ترقی کیلئے بہت کوششیں کررہی ہیں ہمیں اسکولوں کے تعلیمی معیار اورترقی کیلئے اپنا بھرپورکردار کرنا چاہئے انہوں نے کہا کہ میرپورخاص ضلعے کے 122 پرائمری اسکولوں 3 سیکنڈری اسکولوں، ضلع تھرپارکر کے 61 پرائمری اسکولوں، ضلع عمرکوٹ کے 122 پرائمری اسکولوں اور 2 سیکنڈری اسکولوں کی مرمت کا کام جون 2019 تک مکمل کیا جائے انہوں نے متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ ترقیاتی کام کے معیار میں کمی کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ترقیاتی کاموں میں ڈپلیکیشن کا خاص خیال رکھا جائے جن اسکولوں میں بچوں کی تعداد زیادہ ہے وہاں ضرورت کے مطابق نئے کمرے تعمیر کئے جائیں جن اسکولوں کے کمروں کی مرمت کی ضرورت ہے ان کو مرمت کیا جائے اسکولوں میں پانی کی فراہمی اور پانی کی ٹنکی کا خاص خیال رکھا جائے اوراسکولوں کی ضروریات کو پوراکیا جائے اجلاس میں کمشنر کی جانب سے اسکولوں میں جاری کام کے معیار، تعداد اور کام مکمل ہونے کی تاریخ کے حوالے سے ضلع سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی گئیں جو جنوری 2019 تک اسکولوں پر جاری کام کی رپورٹ پیش کریں گی کمشنر نے ڈائریکٹر ایجوکیشن سیکنڈری اور ڈائریکٹر پرائمری ایجوکیشن کو سختی سے ہدایت کی کہ اسکولوں میں اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنایا جائے بچوں کے تعلیمی معیار کو بہتر کیا جائے اسکولوں میں بچوں اور اساتذہ کی مکمل تعداد واضع کی جائے انہوں نے سیکنڈری اور پرائمری ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو ہدایت کی کہ اسکول منتخب کرکے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کے حوالے کئے جائیں ان سے گذشتہ 3 ماہ کی کارکردگی رپورٹ لی جائے اور آئندہ 3 ماہ کی رپورٹ جمع کرانے کا پابند کیا جائے کہ وہ آئندہ 3 ماہ میں اسکولوں میں تعلیم کی بہتری کیلئے کیا کیا اقدامات کریں گے انہوں نے کہا کہ جو عملہ اسکول کی بہتری کیلئے کام نہ کرے تو اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اجلاس میں ایکسین ایجوکیشن ورکس میرپورخاص ارشاد میمن، ایس ای ایجوکیشن ورکس میرپورخاص افتخار شیخ، ایڈیشنل ڈائریکٹر سیکنڈری ایجوکیشن میرپورخاص نادرسومرو، ڈائریکٹر پرائمری ایجوکیشن میرپورخاص عبدالغفار راجپوت، ڈی او سیکنڈری تھرپارکر دولت رام، ڈی او پرائمری تھرپارکر کیول رام، ایجوکیشن ورکس، محکمہ تعلیم، متعلقہ انجینئروں اور افسران نے شرکت کی۔
![]()