Home / اہم خبریں / آل پرائیویٹ اسکولز مینیجمنٹ ایسوسی ایشن میرپورخاص ریجن کے زیر اہتمام 10 ویں سالانہ مقابلہ نعت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد مقامی ہال میں منعقد ہوا

آل پرائیویٹ اسکولز مینیجمنٹ ایسوسی ایشن میرپورخاص ریجن کے زیر اہتمام 10 ویں سالانہ مقابلہ نعت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد مقامی ہال میں منعقد ہوا

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) آل پرائیویٹ اسکولز مینیجمنٹ ایسوسی ایشن میرپورخاص ریجن کے زیر اہتمام 10 ویں سالانہ مقابلہ نعت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد شایان شان طریقے سے میرپورخاص کے مقامی بینکوئٹ میں کیا گیا جس میں ڈویژن میرپورخاص کے تمام پرائیویٹ اسکولز کی طرف سے شان مصطفی میں نذرانہ عقیدت ہدیہ نعت شریف پیش کی گئیں, مقابلہ نعت میں حصہ لینے والے طالب علموں کو اعزازی شیلڈ ۔تعریفی اسناد اور نقد انعامات دیئے گئے ۔ تقریب میں آل پرائیویٹ اسکول مینیجمنٹ ایسوسی ایشن میرپورخاص ڈویژن کےتمام عہدیداران و طلبہ کی بڑی تعداد سمیت شہر کی معروف سماجی و سیاسی شخصیات راجہ عبدالحق, آفتاب قریشی، غلام نبی چندیجہ, چیئرمین بلدیہ میرپورخاص فاروق جمیل درانی, میجر ریٹائرڈ مرزا مسرور بیگ، مفتی شریف سعیدی، صابر قریشی, مولانا حفیظ فیض, ڈی ایس پی ھیڈ کوارٹر عتیق الرحمان, ریجنل ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز میرپورخاص ڈویژن پروفیسر عبدالباقی بھنبھرو، ڈپٹی ڈائریکٹر شارق اقبال، پروفیسر یعقوب خاور ، روشن عالم سموں، عامر خانزادہ، غلام مصطفی نظامانی، اشرف آرائیں، حسن میمن، خالد خان، ڈاکٹر غلام مرتضی آرائیں میجر ریٹائرڈ اشرف الحق ، فیصل ھالیپوٹو، ولید احمد و دیگر نے بھرپور انداز میں اس بابرکت محفل میں شرکت کی, خطبہ استقبالیہ جناب نعمان ھالیپوٹو نے ادا کیئے ۔ جب کہ شرکاء نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف سماجی و سیاسی شخصیت راجہ عبدالحق نے کہا کہ اپنی مذہبی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے دور حاضر میں اس طرح کے پروگرام منعقد کرانا لازم ہیں اور آل پرائیویٹ اسکول مینیجمنٹ ایسوسی ایشن میرپورخاص نے اپنی عقیدت کا اظہاربہت ہی خوب انداز یہ محفل سجا کر کیا ہے راجہ عبدالحق نے مزید کہا کہ کارخیر کے کاموں میں صاحب حیثیت لوگوں کو آگے آنا چاہیے چئرمین بلدیہ فاروق جمیل درانی نے اپسما میرپورخاص کے صدر فیصل خان زئی اور انکی ٹیم کو شایان شان پر سرور محفل نعت تقریب کے انعقاذ پر بھرپور خراج تحسین پیش کیا اور آئندہ اپنے مکمل تعاون کی پیشکش کی, چئرمین بلدیہ نے شرکاء محفل اور تمام حاضرین کو میرپورخاص میں ہونے والی ایک بڑی محفل نعت میں شرکت کیلئے مدعو کیا, مولانا حفیظ فیض نے سیرت النبی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ محسن انسانیت سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کے اظہار کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ ہم آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) کی بے مثل سیرت و کردار کے مختلف پہلوؤں اور گوشوں کو زیادہ سے زیادہ نمایاں کریں۔ مفتی شریف سعیدی صاحب نے آپ علیہ وسلم کے اخلاق و کردار پر بھرپور مدھہ سرائی کی ۔ دیگر مقررین نے بھی آل پرائیویٹ اسکول مینیجمنٹ ایسوسی ایشن میرپورخاص کے تمام عہدیداران کی کاوشوں کو سراہا اور شاندار محفل کے انعقاذ پر داد و خراج تحسین پیش کرتے رہے, اپسما میرپورخاص نے تمام مہمانوں کو سندھ کی تقافتی اجرک اور یادگار شیلڈز کے تحائف پیش کیئے , پروگرام کے آخر میں آل پرائیویٹ اسکول مینیجمنٹ ایسوسی ایشن میرپورخاص ڈویژن کے صدر فیصل خان زئی نے اپنے ساتھیوں, نعمان ہالیپوٹو, محمد مسعود عباس، عمر فاروق قریشی، میڈم شہناز پروین، عبدالمجید قریشی، مجتبی لغاری، زیشان عثمانی، ثمر زیدی، نقیب خان، نبیلہ جلیل و غلام مصطفی بھگیو سمیت ریجنل ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز میرپورخاص پروفیسر عبدالباقی بھنبھرو اور شرکاء محفل و صحافیوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔ مہمان خصوصی راجہ عبدالحق نے کامیاب طالب علموں میں انعامات تقسیم کیئے۔ مقابلہ نعت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم میں اول پوزیشن کشف دی کالجیٹ اسکول دوئم پوزیشن عبدالرحن ھرا پبلک ھائ اسکول سوئم پوزیشن ماھین عبداللہ لائٹ گرامر اسکول نے حاصل کی جبکہ ججز کے فرائض مفتی بلال قادری اور حافظ طارق قادری نے انجام دیئے۔ آخر میں ملک کی سلامتی و استحقام، شہید جیئرمین سید خالد شاہ، انجینئر حماد آرائیں، ڈاکٹر جلیل بھرگڑی و دیگر مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے