کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں درخشاں پولیس کا سماج دشمن و جراٸم پیشہ عناصروں کے خلاف بھرپور ایکشن رات گئے تک چلنے والے شیشہ حقہ بارمافیا کا کاروبار ہوا تباہ چھپ چھپا کر زہریلا کاروبار کرنے والے عناصر ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ کے نشانے پر شیشہ حقہ مافیا کے کارندوں سمیت اسٹریٹ کرمنل ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ کے شکنجے میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش شروع۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے جراٸم پیشہ و سماج دشمن عناصروں کے خلاف زمین تنگ کردینے کے احکامات۔ ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید عالم اوڈھو و ایس ایس پی ساؤتھ سید پیر محمد شاہ و اے ایس پی سہاۓ عزیز کے زہریلا کاروبار و غنڈہ راج کرنے والے عناصروں کے لئے تھانیداروں کو سخت ترین ہدایات- ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ نے غنڈہ راج کرنے والے عناصروں سمیت زہریلا کاروبار کی فروخت میں عناصروں کو اپنے نشانے پر لے لیا ملزمان میں شامل سید علی شاہ ولد سودل شاہ، منظور شاہ ولد سلمان شاہ، امین اللہ ولد حاجی محمد سعید اور قدیر احمد ولد انور زیب کے قبضے سے مختلف قسم کے زہریلے فلیورز و حقہ شیشہ برآمد جبکہ زیشان ولد محمد اسلم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے- رابطہ کرنے پر ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ نے یہ موقف اپنایا کہ حکام بالا کے احکامات کے حکم کی تکمیل کرتے ہوۓ زہریلے کاروبار میں ملوث عناصروں سمیت جراٸم پیشہ عناصروں کا مکمل صفایا کرکے علاقہ عوام و شہریوں کو ہر ممکنہ طور پر تحفظ و ریلیف فراہم کرینگے۔
![]()