Home / اہم خبریں / سندھ میں گیس کی بندش کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی ضلع میرپورخاص کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ

سندھ میں گیس کی بندش کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی ضلع میرپورخاص کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) سندھ میں گیس کی بندش کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی ضلع میرپورخاص کی جانب سے پارٹی آفیس سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی- ریلی کی قیادت پاکستان پیپلز پارٹی ضلع میرپورخاص کے جنرل سیکریٹری میر حسن دھونکاۂی، اطلاعات سیکریٹری عبدالسلام میمن نے کی- احتجاجی ریلی میں ٹاؤن کمیٹی ہنگورنو کے چیئرمین میر علی رضا ٹالپر پاکستان پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ کی رہنماؤں فاطمہ بلوچ، شمیم جھنڈیر پی پی پی رہنماؤں حنیف میمن اور دیگر درجنوں کارکنان نے ہاتھوں میں پلے کارڈز بینر اٹھاکر وفاقی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی- انہوں نے کہا کہ وفاق سندھ سے سوتیلی ماں والا سلوک بند کرے ملک میں سب سے زیادہ 72 فیصد گیس دینے والا سندھ میں کمرشل سیکٹر میں تین دن سے گیس بند کی ہوئی ہے- گیس بند ہونے سے کاروبار زندگی، سفری زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے- انہوں نے کہا سندھ بھر میں پانی کی قلت بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے بعد اب گیس کی فراہمی بند کردی گئی ہے- مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر سندھ کے کمرشل سیکٹر میں گیس بحال کی جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے