تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ڈگری تحصیل ہسپتال میں انسداد پولیوکی قومی مہم کا آغاز ایم پی اے میر طارق علی خان ٹالپر نے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلاکر کیا

ڈگری تحصیل ہسپتال میں انسداد پولیوکی قومی مہم کا آغاز ایم پی اے میر طارق علی خان ٹالپر نے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلاکر کیا

ڈگری (رپورٹ: محمد عرفان راجپوت) ڈگری تحصیل ہسپتال میں انسداد پولیوکی قومی مہم کے آغاز پر افتتاحی تقریب تحصیل ہسپتال ڈگری میں منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی ایم پی اے پاکستان پیپلز پارٹی میر طارق علی خان ٹالپر نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا- اس موقع پر ایم ایس تحصیل ہسپتال اور فوکل پرسن انسداد پولیو مہم ڈاکٹر انوار الدین کھتری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم میں لاکھوں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے سول سوسائٹی اور عوام سے تعاون کی اپیل کرتا ہوں- انہوں نے مزید کہا کہ پولیو سے پاک پاکستان ہمارا مشن ہے ڈگری و مضافات میں کہیں بھی کوئی مسئلہ درپیش ہوتو میں فوکل پرسن ہوں مجھ سے رابطہ کیا جائے اور میں خود بھی مسلسل وزٹ کروں گا اور تمام ٹیموں کو مانیٹر کروں گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کا پہلا پے پاک کریڈٹ کارڈ متعارف کرانے کیلئے ایچ بی ایل مائیکروفنانس، ون لنک اور یورونیٹ میں معاہدہ، پے پاک کریڈٹ کارڈ کے اجرا کیلئے معاہدہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) ایچ بی ایل مائیکروفنانس بینک، ون لنک اور یورونیٹ پاکستان نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے