میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص رکن قومی اسمبلی شمیم آراء پنہور نے کہا ہے کہ ہر پولیو مہم کے دوران گھر گھر جا کر تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں اور ایسے موثر اقدامات کئے جائیں کہ کوئی بھی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے رہ نہ جائے- یہ ہدایت انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں 10 سے 13 دسمبر تک ہونے والی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کو ہمیشہ کی معذوری سے بچانا ہر فرد کی ذمہ داری ہے کیونکہ صحت مند بچوں سے ہی صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیو مہم کے دوران 5 سال کی عمر کے ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید عطااللہ شاہ نے کہا کہ پولیو سے خاتمہ ہم سب کا قومی فریضہ ہے اس ضمن میں پولیو ریفیوزل کیسوں کو ختم کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت سے ہرممکن تعاون کریگی انہوں نے پولیو پروگرام کے افسران کو مشورہ دیا کہ پولیو ورکروں کی ہمت افزائی کرکے ان کو درپیش مسائل حل کریں اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد عمر ہنگورجو اورپولیو پروگرام کے فوکل پرسن ڈاکٹر نارائن داس جگانی نے بتایا کہ پولیو مہم کے سلسلے میں تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں بعد میں رکن قومی اسمبلی شمیم آراء پنہورکی قیادت میں پولیو آگاہی واک بھی منعقد کی گئی جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
![]()