Home / افریقہ / موریشس میں فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کے لئے تقریب کا اہتمام، فن پاروں کی نمائش اور زیتون کے پودوں کی تقسیم کی گئی

موریشس میں فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کے لئے تقریب کا اہتمام، فن پاروں کی نمائش اور زیتون کے پودوں کی تقسیم کی گئی

پورٹ لوئیس (رپورٹ: محمد عمر) موریشش کے دارلحکومت پورٹ لوئیس میں گزشتہ دنوں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں قائم مقام صدر، وزیر اعظم، سفارتکاروں، فلسطین کے نمائندوں اور دیگر لوگوں نے بھی شرکت کی- تقریب کا انعقاد مشترکہ طور پر بلدیہ پورٹ لوئیس اور آئی سی سی کی جانب کیا گیا- موریشس کے اسکول کے بچوں نے فلسطینی نژاد شاعرہ سارہ الجنابی کی نظم کو ملکر پڑھا اور فلسطینی بچوں سے اظہار یکجہتی کیا- جبکہ تقریب میں 100 سے زائد زیتون کے پودے بھی تقسیم کیے گئے- چیئرمین انٹرنیشنل واٹرکلر سوسائٹی ریاض علاؤالدین کی جانب سے براہ راست پنٹنگ کا اہتمام کیا گیا جبکہ فنکاروں میں نسرین بانو عاشق، لیلیٰ المالکی، سلیم رجب علی، فیضال ڈیلو، محمد عمر ملک، ریاض علاؤالدین، علی خدا بخش و دیگر نے شرکت کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے