کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں بوٹ بیسن پولیس کا زہریلا کاروبار کرنے والے عناصروں کے گرد گھیرا تنگ رکھنے کا عزم، 2 عناصر گرفتار اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد۔ مقدمہ درج تفتیش شروع ۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے منشیات مافیا کے خلاف سخت ترین احکامات, ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک نے چرس چرس کا مقروہ دھندا کرنے والے عناصروں کو مٹی چٹانے کا عزم کرلیا- کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک کی سربراہی میں بدنام زمانہ منشیات فروش کے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان میں شامل حامد ولد محبوب خان اور جاوید علی ولد ظفر علی کے قبضے سے 240 گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور نقدی برآمد ملزمان کے خلاف امتناعی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے۔ رابطہ کے دوران ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک نے یہ موقف اپنایا کہ معاشرے کے ناسوروں کی مستقل جگہ جیل ہے انکے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں کی جاٸیگی
![]()