میاں چنوں (رپورٹ: شاہد عباس سیال) تلمبہ روڑ بائی پاس کے قریب مزدا اور کار میں تصادم, 5 افراد زخمی ریسکیوں 1122 نے ہسپتال منتقل کر دیا، تفصیلات کے مطابق میاں چنوں تلمبہ روڑ نیشنل ہائی وے پر تیز رفتار مزدا اور کار میں خوفناک تصادم ہوا- جسکے نتیجہ میں کار میں سوار صادق علی، نذیراحمد، مختاراحمد، محمد صدیق اور قاری رفیق شدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیوں 1122 نے طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کر دیا، حادثہ میں زخمی ہونے والے کار سوار راۓ ونڈ سے حاجی عبدالوہاب مرحوم کی نماز جنازہ کے بعد لیاقت پور اپنے گھر جارہے تھے
![]()