Home / اہم خبریں / عید میلاد النبی پر ضلع کونسل میرپورخاص کی 6 رکنی کمیٹی تشکیل بہتر پروگرام منعقد کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریگی- چیئرمین میونسپل کمیٹی میرپورخاص

عید میلاد النبی پر ضلع کونسل میرپورخاص کی 6 رکنی کمیٹی تشکیل بہتر پروگرام منعقد کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریگی- چیئرمین میونسپل کمیٹی میرپورخاص

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) چیئرمین میونسپل کمیٹی میرپورخاص فاروق جمیل درانی کی زیر صدارت کونسل کا اجلاس جناح ہال میرپورخاص میں ہوا اس موقع پر ایجنڈا سمیت شہر کی بہتری کیلئے غور و خوص کیا گیا اس موقع پر عید میلاد النبی صلى الله عليه وسلم مذہبی عقیدت و احترام سے منانے کیلئے کونسل کی منظوری سے 6 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جو عید میلادالنبی صلى الله عليه وسلم کے سلسلے میں بہتر پروگرام منعقد کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریگی اجلاس کی کاروائی کو اکثریت رائے سے منظور کیا گیا شہر کی ترقی کے حوالے سے چیئرمین نے کہا کہ شہر کی تقدیر بدلنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی ہمیں اسی شہر میں رہنا ہے شہریوں کی بہتری کیلئے ضرور کچھ کریں گے- انہوں نے کہا کہ اس وقت میونسپل کمیٹی کے بجٹ میں 22 کروڑ روپے بچت میں ہیں شہر کی ترقی کیلئے جو کونسل چاہے گی اس پر عمل درآمد کرایا جائے گا اس موقع پر کونسل کی منظوری سے شہر میں ترقیاتی کام کرانے کے سلسلے میں وارڈوں کیلئے 50 لاکھ روپے کی این آئی ٹی جبکہ مخصوص نشستوں کے کونسلروں کیلئے 25 لاکھ روپے کی این آئی ٹی منظور کرائی گئی کونسل کی منظوری سے فیصلہ کیا گیا کہ کونسلروں کو اعزازیہ 500 روپے ملنا تھے اس کو مقررہ تاریخ سے دلائے جائیں اس موقع پر وائس چیئرمین اور کونسلروں نے شہر کی ترقی کیلئے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہرمیں پینے کی پانی کی کمی کو ختم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں، خاکروبوں کی کمی کی وجہ سے شہر کی صٖفائی ممکن نہیں ہے شہر کی صفائی کیلئے خاکروبوں کو مقررکیا جائے اجلاس میں چیف میونسپل آفیسر شفیق شاہ، وائس چیئرمین فرید احمد خان، میونسپل افسران اور کونسلر بڑی تعداد میں موجود تھے

About admin

یہ بھی پڑھیں

عائشہ ظفر کی تاریخی سنچری، پاکستان ویمنز نے زمبابوے کو ریکارڈ مارجن سے شکست دے دی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے