Home / اہم خبریں / ڈیرہ اسماعیل خان میں جشن عید میلاد النبی کے مرکزی جلوس کی تیاریاں مکمل

ڈیرہ اسماعیل خان میں جشن عید میلاد النبی کے مرکزی جلوس کی تیاریاں مکمل

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہرغنچہ) جماعت اہلسنت ڈیرہ کے زیر اہتمام جشن عید میلاد صلى الله عليه وسلم کا مرکزی جلوس بارہ ربیع الاول 21 نومبر بروز بدھ کو جامع مسجد تاج سے صبح نو بجے نکالا جائے گا جس کی قیادت سید نزاکت حسین شاہ گیلانی کریں۔ جلوس میں ڈیرہ شہر اور دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد چھوٹے چھوٹے جلوسوں کی شکل میں شامل ہوں اور مرکزی جلوس درود و سلام کی معطر فضاﺅں میں علماء کرام کے خطاب اور نعت خوانوں کی جانب سے نبی پاک صلى الله عليه وسلم کے حضور انور میں گلہاۓ عقیدت پیش کرتے میلاد پارک میں اختتام پزیر ہوگا- اس موقع پر صدر جماعت اہلسنت سید نزاکت حسین شاہ گیلانی نے تمام مسلمانوں سے پرزور اپیل کی ہے کہ اس بابرکت جلوس میں باوضو ہوکر صاف ستھرے کپڑے پہن کر درود سلام پڑھتے ہوئے شامل ہوں اور تمام سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ جلوس پرنظم اور پروقار ہوجائے۔ ان کا کہنا تھا کہ جلوس کے شرکاء جلوس کے تمام راستوں میں لگے پودوں اور پھولوں کا خاص خیال رکھیں تاکہ شہر کی خوبصورتی نظر انداز نہ ہو کیونکہ جماعت اہلسنت کے اکابرین نے ہی پاکستان بنایا تھا اور اسکی حفاظت بھی ہم ہی کریں گے

About admin

یہ بھی پڑھیں

عائشہ ظفر کی تاریخی سنچری، پاکستان ویمنز نے زمبابوے کو ریکارڈ مارجن سے شکست دے دی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے