Home / اہم خبریں / سابق چیف جسٹس سعید الزماں کے پلاٹ پر قبضے اور اہل خانہ پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

سابق چیف جسٹس سعید الزماں کے پلاٹ پر قبضے اور اہل خانہ پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) سابق چیف جسٹس سعید الزماں کے پلاٹ پر قبضے اور اہل خانہ پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ راولپنڈی میں تھانہ مری پولیس نے سابق چیف جسٹس پاکستان سعید الزماں صدیقی کی اہلیہ پر فائرنگ، انہیں حبس بیجا میں رکھنے اور ان کے پلاٹ پر قبضے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق سابق چیف جسٹس کی اہلیہ ڈاکٹر اشرف سعید الزمان کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کی گئی جس میں اقدام قتل، پلاٹ پر قبضہ کرنے، حبس بیجا میں رکھنے، نقصان پہنچانے اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں جب کہ عرفان اللہ کنڈی، عنایت الله اور تین نامعلوم ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے

About admin

یہ بھی پڑھیں

IoBM Squash Satellite Championship 2026 Concludes Successfully in Karachi

By Zeeshan Hussain Karachi: The inaugural IoBM Squash Satellite Championship 2026 concluded successfully after four …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے