کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں درخشاں پولیس کے سماج دشمن و اشتہاریوں کے خلاف خلاف تابڑ توڑ چھاپے مختلف قسم کے گٹکا فروشی میں ملوث ملزمان سمیت اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا- اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس کی بتی گاڑیوں پر لگا کر گھومنے والے نوجوانوں کی گاڑیاں سیز۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ساؤتھ سید پیر محمد شاہ کے سماج دشمن و اشتہاری ملزمان کے خلاف سخت ترین احکامات- ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ ناکہ بندی کرتے ہوۓ زہریلا کاروبار کرنے والے عناصروں سمیت اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا- ملزمان میں عامر محمد ندیم ولد محمد اقبال اور محمد یونس ولد حاجی محمد کے قبضے سے مضر صحت اعلیٰ نسل کے گٹکے اور سگریٹس برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش جاری۔ دوسری جانب کارروائی کرتے ہوۓ مختلف جراٸم کی وارداتوں میں ملوث انتہائی مفرور و پولیس کو مختلف مقدمات میں انتہائی مطلوب ملزم سلمان اشتیاق طارق ولد اشتیاق افضل طارق کو گرفتار کرلیا ملزم سے مزید پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ۔ تیسری جانب اسنیپ چیکنگ کے دوران بگڑے نوجوانوں کو روکا گیا جو اپنی گاڑیوں پر پولیس کی بتی اور ہوٹر لگا کر عام شہریوں کو جینا حرام کرتے ہوۓ سڑکوں کو اپنا سمجھ کر گاڑیاں جہاز کی طرح اڑا رہے تھے ان عناصروں کو روک کر ان سے ہوٹر اور بتیاں اتروا کر سیز کردی گٸیں۔ اس ضمن میں ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ کا کہنا تھا کہ سماج دشمن عناصروں کے مکمل خاتمے سمیت شہریوں کے جان و مال کی زمہ داری ہماری اولین ترجیحات ہیں کوئی بھی عناصر قانون سے بالاتر نہیں-
![]()