Home / اہم خبریں / ختم نبوت پر مر مٹنے کا جزبہ زندہ ہے قادیانی اسلام اور مسلمانوں کیلئے خطرناک فتنہ ہے- علامہ رضی حسینی نقشبندی کا جلسوں سے خطاب

ختم نبوت پر مر مٹنے کا جزبہ زندہ ہے قادیانی اسلام اور مسلمانوں کیلئے خطرناک فتنہ ہے- علامہ رضی حسینی نقشبندی کا جلسوں سے خطاب

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) تحریک لبیک پاکستان کراچی کے امیر علامہ رضی حسینی نقشبندی نے کہا ہے کہ اسلام کا سورج جب سے طلوع ہوا ہے عالم کفر نے اس سورج کو گہنانے کی ہمیشہ سازش کی ہے انہی سازشوں کی ایک کڑی مرزا غلام احمد قادیانی کی خانہ ساز نبوت ہے اسلام کی تاریخ میں یہ سب سے زیادہ خطرناک فتنہ ہے اسی لیئے تحریک لبیک پاکستان ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے میدان میں ہے اور جشن عید میلادالنبی سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم سے تجدید عہد وفا کے طورپر منارہی ہے، وہ تحریک لبیک پاکستان کے زیر اہتمام نیو کراچی میں جشن عید میلادالنبی کے مختلف جلسوں سے خطاب کررہے تھے، علامہ رضی حسینی نقشبندی نے کہا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ اور اسلامیان پاکستان ختم نبوت پر مرمٹنے کا لافانی جذبہ رکھتے ہیں اور دنیا کی ہر بڑی قوت سے ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے ٹکرانے کا جذبہ رکھتے ہیں، قادیانی ہمارا مشرقی بازو کٹوانے کے بعد اب پاکستان کی سالمیت کے لیے خطرہ ہیں غلامان رسول ان کی شرانگیزیوں سے ہوشیار رہیں اور اپنے ایمان کی حفاظت کیلئے تحریک لبیک جیسی جماعت سے اپنی لازوال وابستگی کو برقرار رکھیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے