Home / اہم خبریں / تحریک نسواں اورسول سوسائٹی کی 10 تنظیموں کے باہمی اشتراک سے "عفو و درگزر” مہم شروع کی ہے- معروف کتھک ڈانسر اور سماجی رہنما شیما کرمانی کی ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس

تحریک نسواں اورسول سوسائٹی کی 10 تنظیموں کے باہمی اشتراک سے "عفو و درگزر” مہم شروع کی ہے- معروف کتھک ڈانسر اور سماجی رہنما شیما کرمانی کی ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) معروف کتھک ڈانسر اور سماجی رہنما شیما کرمانی، پائیلر کے رہنما کرامت علی نزہت شیرون، سفینہ جاوید، ذیشان، ڈاکٹر شیرشاہ سید، مہناز رحمان اور پروین ناز کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 16 نومبر کو دنیا بھر میں عفو و درگزر کا عالمی دن منایا جاتا ہے- جس کی مناسبت سے تحریک نسواں نے سول سوسائٹی کی 10 تنظیموں کے باہمی اشتراک سے ایک مہم شروع کی ہے- جس کا مقصد سندھ خصوصا کراچی میں عفو و درگزر، مساوات اور عزت نفس کے احترام کو فروغ دینا ہے- تحریک نسواں کے زیر انتظام 16 نومبر کے روز کوہی گوٹھ اسپتال ملیر میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے- جس میں تمام مکتبہ فلر سے تعلق رکھنے والے افراد کثیر تعداد میں شرکت کریں گے مہم کے دیگر اہم مقاصد میں مذہبی و لسانی اقلیتوں اور معاشرے کے پسماندہ طبقات کے حوالے سے پائی جانے والے منفی رجحانات کی حوصلہ شکنی اور مختلف برادریوں کے درمیان مذہبی ہم آہنگی پیدا کرنا ہے-

About admin

یہ بھی پڑھیں

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بنگلہ دیش ویمنز کے ہاتھوں پاکستان کو ایک اور شکست

ساوتھمپٹن، (اسپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بنگلہ دیش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے