Home / اہم خبریں / میرپورخاص کی تحصیل جھڈو میں ناکام عاشق نے بیوہ کو قتل کرکے خود پھندا ڈال کر خودکشی کی کوشش تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل- ہم دونوں نے راضی خوشی خودکشی کی ہے- زخمی عاشق کا بیان

میرپورخاص کی تحصیل جھڈو میں ناکام عاشق نے بیوہ کو قتل کرکے خود پھندا ڈال کر خودکشی کی کوشش تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل- ہم دونوں نے راضی خوشی خودکشی کی ہے- زخمی عاشق کا بیان

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص تحصیل جھڈو کے علاقے ڈھاجیرو موری میں پچیس سالہ بیوہ نسیماں کھوسو زوجہ مرحوم دین محمد کھوسو کی لاش نہر میں ملنے کے بعد علاقہ مکینوں نے درخت سے لٹکے ہوئے نوجوان 22 سالہ شاہنواز ولد نیاز محمد کھوسو کو زخمی حالت میں پکڑ لیا- مسمات نسیمہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی جبکہ نوجوان شاہنواز کھوسو کو زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے- جھڈو پولیس کے مطابق نسیمہ کا شوہر دین محمد محکمہ ایریگیشن میں ملازم تھا جوکہ ایک سال قبل مرگی کی بیماری کے سبب نہر میں ڈوب کر ہلاک ہوچکا تھا- نوجوان شاہنواز سے خاتون کے مراسم تھے- ملزم نے نسیمہ کو گلا دباکر قتل کیا ہے اور پھر خودکشی کی کوشش کی ہے اور مزید اس پر تفتیش جاری ہے- دوسری طرف سول اسپتال کے سرجیکل وارڈ میں داخل نوجوان نے بتایا کہ وہ نسیماں سے عشق کرتا تھا ہم دونوں شادی کرنا چاہتے تھے نسیماں کے گھر والوں کے منع کرنے پر ان دونوں نے ایک ساتھ خودکشی کا فیصلہ کیا پہلے میں نے نسیمہ کا گلا دبا کر خودکشی کی پھر میں قریبی نیم کے درخت پر چھڑکر رسی سے پندھا لگایا لیکن میں بچ گیا- پولیس نے ملزم شاہنواز کو اسپتال میں گرفتار کرلیا ہے

 

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیرتِ نبویؐ انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے، موجودہ دور میں پیروی کی اشد ضرورت ہے۔

    درود پاک کونسل کی افتتاحی تقریب، نبی کریمؐ کی تعلیمات پر عمل ہی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے