تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی پریس کلب کی زیادتیوں کے خلاف صحافی متحد ہوگئے، قانونی معاملات کی دیکھ بھال کے لیے پندرہ رکنی ایکشن کمیٹی کا قیام، پروفیشنل صحافیوں کو جائز حقوق دلانے کے لیے ہرفورم پر آواز اٹھائیں گے، شرکاء

کراچی پریس کلب کی زیادتیوں کے خلاف صحافی متحد ہوگئے، قانونی معاملات کی دیکھ بھال کے لیے پندرہ رکنی ایکشن کمیٹی کا قیام، پروفیشنل صحافیوں کو جائز حقوق دلانے کے لیے ہرفورم پر آواز اٹھائیں گے، شرکاء

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی کے ورکنگ جرنلسٹس کا ایک اجلاس خالقدینا ہال میں منعقد ہوا جس میں مختلف ٹی وی چینلز، اخبارات، ریڈیو اورآن لائن میڈیا سے تعلق رکھنے والے پچاس سے زائد مرد اور خواتین صحافیوں نے شرکت کی، اجلاس میں متفقہ طور پر طے پایا کہ کراچی پریس کلب کی جانب سے کی جانے والی حالیہ ممبر شپ میں جس طرح کلب کے آئین اور ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑاتے ہوئے سنگین بے قاعدگیاں کرتے ہوئے سینئر اور پروفیشنل صحافیوں کو نظر انداز کرکے جونیئر اور نااہل افراد کو نوازا گیا اس کے خلاف بھرپور تحریک اور قانونی جنگ لڑی جائے گی۔
اجلاس میں طے پایا کہ حقدار صحافیوں کو ان کے حقوق دلوانے کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی اور ہر جائز طریقے سے کراچی پریس کلب کی گورننگ باڈی کو مجبور کیا جائے گا کہ وہ نئی ممبر شپ کو کالعدم قرار دے اور نئے سرے سے اسکروٹنی کرکے سینئر اور پروفیشنل صحافیوں کو سنیارٹی کے لحاظ سے ممبر شپ دے۔ اجلاس سے زاہد فخری، عرفان ساگر، عبید الرحمن اعوان، سید حسن رضا، فواد محمود، اعجاز قائم خانی ، سوہنی پارس، راؤ جمیل، عرفان علی و دیگر نے خطاب کیا۔
اجلاس کے شرکا نے متفقہ طور پر ایک پندرہ رکنی ایکشن کمیٹی بنانے کا اعلان کیا جسے کراچی پریس کلب ایکشن کمیٹی کا نام دیا گیا جس میں نعیم خانزادہ (ایکسپریس نیوز)، زاہد فخری (روزنامہ جہان پاکستان)، محمد عرفان ساگر (روزنامہ قومی اخبار)، عبید الرحمن اعوان (اب تک نیوز)، فواد محمود (دی نیوز ویک)،سید حسن رضا (اے آر وائی نیوز)، راؤ جمیل ( روزنامہ فرسٹ نیوز)، ارم بانو (اب تک نیوز)، سوہنی پارس (دھرتی ٹی وی)، الماس جیلانی (روزنامہ فرسٹ نیوز)، ضیاالرحمن خان ( روزنامہ آغاز)، نزیر حسین سیال (دی نیشن)، اعجاز قائم خانی (روزنامہ فرسٹ نیوز)، ذیشان احمد صدیقی (روزنامہ آزاد ریاست)، جاوید سلطان جدون (روزنامہ ٹریڈ واچ ڈیلی شامل ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

Sindh Olympic Association⁠ Holds Grand Ceremony in Honour of Ms. Sana Ali

Karachi, (Zeeshan Hussain/Sports Reporter Sindh Olympic Association organized a prestigious and colorful ceremony at thعSindh …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے