تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی میں درخشاں پولیس کی کاروائی میں منشیات فروش گرفتار منشیات برآمد مقدمہ درج

کراچی میں درخشاں پولیس کی کاروائی میں منشیات فروش گرفتار منشیات برآمد مقدمہ درج

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) درخشاں پولیس نے منشیات فروشوں کا جینا حرام کردیا منشیات فروشی میں ملوث ملزم گرفتار اعلیٰ نسل کی چرس برآمد ملزم کے خلاف مقدمہ درج تفتیش شروع- تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے سماج دشمن عناصروں کے لئے زمین تنگ کردینے کے احکامات ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ نے منشیات فروشوں کی گرفتاری کے لئے ہر طرف ناکہ بندی لگا دی بیشتر منشیات کی سپلائی اور دکانیں بند کرکے فرار منشیات فروش ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ کے نشانے پر دوران کارروائی اہلکاروں نے ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ کی سربراہی میں بدنام زمانہ چرس منشیات کے سپلاٸر کو گرفتار کرلیا- ملزم محمد آصف فریاد ولد فریاد احمد کے قبضے سے 200 گرام اعلیٰ نسل کی چرس برآمد ملزم کراچی کے مختلف علاقوں میں منشیات کی سپلائی کے ساتھ ساتھ کاروبار کو فروغ دے رہا تھا ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران عرصہ دراز سے ڈیفنس کلفٹن اور پوش علاقوں میں منشیات جیسے زہریلے دھندے میں ملوث رہنے کا انکشاف کیا ہے ملزم کے خلاف امتناعی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے- رابطہ کے دوران ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ نے یہ موقف اپنایا کہ سماج دشمن عناصر یا تو اپنا قبلہ درست کرلیں یا پھر منشیات کے کام سے توبہ کرلیں ورنہ انکا مقدر جیل ہوگا-

About admin

یہ بھی پڑھیں

Sindh Olympic Association⁠ Holds Grand Ceremony in Honour of Ms. Sana Ali

Karachi, (Zeeshan Hussain/Sports Reporter Sindh Olympic Association organized a prestigious and colorful ceremony at thعSindh …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے