تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کومل رضوی کی جاندار پرفارمنس پر ٹنڈوالہ یار جھوم اُٹھا

کومل رضوی کی جاندار پرفارمنس پر ٹنڈوالہ یار جھوم اُٹھا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کومل رضوی کی جاندار پرفارمنس پر ٹنڈوالہ یار جھوم اُٹھا. ملک بھر میں اپنی شاندار پرفارمنسز کی وجہ سے مشہور کومل رضوی نے ہفتے کے روز مینگو سٹی ٹنڈوالہ یار میں ایک گرینڈ لانچنگ کے دوران فن کا مظاہرہ کیا اور اپنی جداگانہ موسیقی سے شرکاء کو ہمیشہ کی طرح گرویدہ بنا لیا۔ مینگو سٹی ایک ایسا جدید اور غیر معمولی اہمیت کا حامل ٹاون ہے جس میں ٹنڈوالہ یار کے لئے کمیونٹی ڈویلممنٹ کے پہلو کو مد نظر رکھتے ہوئے پلاننگ کی گئی ہے۔ اس پراجیکٹ کے زریعے زندگی کو پُرآسائش بنانے والی بے شمار سہولتیں یکجا کی گئی ہیں۔ کومل رضوی نے اسٹیج پر خوبصورت گلابی رنگ کے لباس اور اس پر بلیک لیدر جیکٹ کے ساتھ اِنٹری دی اور اپنے تمام ہِٹ نمبرز پیش کیے۔ ٹنڈوالہ یار اور اس کے ملحقہ علاقوں سے آئے ہوئے بے شمار شرکاء کومل کی جاندار پرفارمنس سے بے حد محضوظ ہوئے۔ شو کے آخر میں یہ عالم تھا کہ لوگ کومل کی لائیو موسیقی پر اپنی جگہ سے اُٹھ کر کھڑے ہوگئے اور بے اختیار جھومنے لگے۔ اس جادو بھری شام کا اختتام آغاز کی طرح زبردست انداز میں ہوا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

Sindh Olympic Association⁠ Holds Grand Ceremony in Honour of Ms. Sana Ali

Karachi, (Zeeshan Hussain/Sports Reporter Sindh Olympic Association organized a prestigious and colorful ceremony at thعSindh …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے