Home / اہم خبریں / آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملٹری کورٹ سے سزا پانے والے 7 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملٹری کورٹ سے سزا پانے والے 7 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

راولپنڈی (نوپ نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملٹری کورٹ سے سزا پانے والے 7 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی جبکہ عدالت کی جانب سے 5 دیگر دہشت گردوں کو مختلف مدت کی قید کی سزا بھی سنائی گئی، تمام دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں کو سنگین کارروائیوں میں ملوث ہونے پر سزا دی گئی اور سزائے موت پانے والوں نے اپنے جرائم کا مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف بھی کیا جب کہ سزا پانے والے مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں پر حملوں میں بھی ملوث ہیں، یہ 7 دہشت گرد مجموعی طور پر 85 افراد کے قتل، 109 کو زخمی کرنے میں ملوث ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سزائے موت پانے والے دہشت گردوں میں اطلس خان، فرحان، خالے گل، نیک مائل خان، اکبر علی، نذر مون اور محمد یوسف خان شامل ہیں۔ دہشت گرد اکبر علی سوات میں امن کمیٹی کے ارکان شاہی رحمان، بدیع الرحمان کو قتل کرنے میں ملوث ہے اور دہشت گرد فرحان پولیس اور مسلح افواج کے پندرہ اہلکاروں کے قتل میں ملوث ہے۔


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملٹری کورٹ سے سزا پانے والے 7 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی فائل فوٹو

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے