تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی پریڈی پولیس نے موٹر سائیکل چور کو گرفتار کرلیا ملزم کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل، اسلحہ برآمد

کراچی پریڈی پولیس نے موٹر سائیکل چور کو گرفتار کرلیا ملزم کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل، اسلحہ برآمد

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی پریڈی پولیس کا ڈاکو راج کرنے والے عناصروں کے خلاف کریک ڈاؤن موٹر ساٸیکل لفٹر گرفتار ملزم سے اسلحہ ۔ مسروقہ موٹر ساٸیکل برآمد ملزم کے خلاف مقدمہ درج تفتیش جاری- تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او پریڈی لیاقت حیات خان نے جراٸم پیشہ عناصروں کے لئے زمین تنگ کردی ڈاکو راج ختم کرنے خود میدان میں آکر معاشرے کے ناسوروں کی نیندیں حرام کردی دوران کارروائی اہلکاروں نے ایس ایچ او پریڈی لیاقت حیات خان کی سربراہی میں موٹر ساٸیکل لفٹر گروہ کے اہم کارندے کو گرفتار کرلیا- ملزم بلال ولد علی محمد کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز اور مسروقہ موٹر ساٸیکل برآمد، ملزم کراچی کے مختلف علاقوں میں اسلحہ کے زور شہریوں کو لوٹ مار کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ موٹر ساٸیکل لفٹر گروہ کا اہم کارندہ بھی ہے ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران درجنوں سے زاٸد سنگین جراٸم کی وارداتيں کرنے کا اعتراف کیا ہے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے رابطہ کے دوران ایس ایچ او پریڈی لیاقت حیات خان نے یہ موقف اپنایا کہ جرم سے جڑے ہر عناصر کو چیلنج کرتا ہوں کہ اپنا قبلہ درست کرلیں ورنہ انکا مقدر جیل ہوگا-

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کا گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان

کراچی، (اسٹاف رپورٹر) محکمہ اسکول ایجوکیشن محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے موسمِ گرما کی تعطیلات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے