اسلام آباد (محمد جواد بھوجیہ) انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں طلباء کے احتجاج کے بعد انتظامیہ نے طلباء کے تمام مطالبات منظور کر لیے، طلباء نے گذشتہ روز صبح دس بجے احتجاج شروع کیا، احتجاج کی کال اسلامی جمعیت طلباء کی طرف سے دی گئی تھی، مختلف بلاکس سے ہوتے ہوئے احتجاجی طلباء نے ایڈمن بلاک کے سامنے سٹیج قائم کیا۔ طلباء کے احتجاج کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامیہ نے طلباء کیساتھ مذاکرات کا راستہ اختیار کیا انتظامیہ نے اسلامی جمیعت طلباء کے وفد کیساتھ دو گھنٹے مذاکرات کیے جو کامیاب رہے۔ ذرائع کے مطابق طلباء کی طرف سے پیش کیے گئے تمام مطالبات پر منظوری دے دی گئی۔کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاجی طلباء سے اپنے خطاب میں اسلامی جمعیت طلبہ کے ذمہ داران کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے ان کے تمام مطالبات تسلیم کر لیے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ یونیورسٹی کے لیے2.5 ارب روپے کے فنڈز منظور کیے گئے ہیں جن سے نئے بلاکس کی تعمیر جدید لیبز کا قیام عمل میں لایا جائے گا، یونیورسٹی انتظامیہ نے نئے ہاسٹل کی تعمیر کا اعلان کیا ہے جس پر کام کا آغاز دو ماہ بعد شروع ہو جائے گا، وہیں ڈگری کی فیس 5000 روپے سے کم کرکے 2500 کم کردی گئی ہے طلباء کی مزید سہولت کے لیے دو نئی بسز بھی یونیورسٹی انتظامیہ نے فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ اسلامی جمعیت طلبہ کے ذمہ داران کا مزید کہنا تھا کہ صدر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اس وقت ملک سے باہر ہیں باقاعدہ نوٹیفیکشن ان کی آمد پر کیا جائے گا زرائع کے مطابق صدر انٹرنیشنل اسلامک یونیوسٹی اس وقت سعودی عرب میں ہیں وہ منگل 7 نومبر کو وطن واپس لوٹیں گے۔ خطاب کے بعد طلباء پر امن طور پر منتشر ہو گئے، اس موقع پر طلباء کا خصو صی گفتگو میں کہنا تھا کہ انتظامیہ نے طلباء کے کیساتھ کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں جن مطالبات کو منظور کیا ہے پر عمل در آمد سے ان کے بیشتر درپیش مسائل حل ہو جائیں گے
![]()