Home / اہم خبریں / کراچی میں پی آئی بی پولیس کا بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے اڈوں پر تابڑ توڑ کارروائيوں کا سلسلہ جاری درویش گینگ کے 2 ملزمان گرفتار

کراچی میں پی آئی بی پولیس کا بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے اڈوں پر تابڑ توڑ کارروائيوں کا سلسلہ جاری درویش گینگ کے 2 ملزمان گرفتار

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں پی آئی بی پولیس کا بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے اڈوں پر تابڑ توڑ کارروائيوں کا سلسلہ جاری درویش گینگ کے ملزمان گرفتار- تفصیلات کے مطابق پی آئی بی پولیس نے پرانی سبزی منڈی میں گرینڈ آپریشن کے دوران درویش گینگ کے دو ملزمان بنام عامر عرف بوکا ولد محمّد اسلم اور رحمت اللہ عرف تکا ولد لیاقت شاہ کو گرفتار کرلیا- ملزمان سے 2 عدد 30 بور پستول و راؤنڈز اور آدھا کلو چرس برآمد۔ ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کی جارہی ہے جبکے ملزمان اس سے پہلے بھی کئی مقدمات میں گرفتار ہوچکے ہیں- ایس ایچ او پی آئی بی کالونی عامر اعظم صدیقی نے رابطہ کے دوران یہ موقف اپنایا کہ سماج دشمن عناصروں کا جڑ سے صفایا کرکے علاقہ عوام و شہریوں کو ہر ممکنہ طور پر تحفظ و ریلیف فراہم کرینگے معاشرے کے ناسور کتنے ہی با اثر کیوں نا ہوں انکے خلاف گھیرا تنگ کر جیل منتقل کیا جاٸیگا-

About admin

یہ بھی پڑھیں

IoBM Squash Satellite Championship 2026 Concludes Successfully in Karachi

By Zeeshan Hussain Karachi: The inaugural IoBM Squash Satellite Championship 2026 concluded successfully after four …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے