Home / اسلام آباد / چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل سا حر شمشاد مرزا کی “چیلنجز ان ملٹری میڈیسنز” کے موضوع پر شنگھائی تعاون تنظیم کے سیمینار میں شرکت

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل سا حر شمشاد مرزا کی “چیلنجز ان ملٹری میڈیسنز” کے موضوع پر شنگھائی تعاون تنظیم کے سیمینار میں شرکت

راولپنڈی، (نوپ نیوز) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل سا حر شمشاد مرزا نے پاکستان کی میزبانی میں منعقد ہونے والے “چیلنجز ان ملٹری میڈیسنز” کے موضوع پر شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او) کے رکن ممالک سیمینار کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے اپنے خطاب میں اس بات کو اجاگر کیا کہ نئے اور پیچیدہ صحت کے چیلنجز، وبائی امراض اور انسانی بحرانوں سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کوششوں ، ردعمل کی حکمت عملیوں اور اس سے بھی اہم، خاص طور پر فوجی ادویات کے شعبے میں ایس سی او ممالک کے درمیان کثیر الجہتی تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان قوم اور پاک فوج دونوں کو ایس سی او کے ساتھ اپنی شراکت پر فخر ہے اور وہ اس تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے پرعزم ہیں۔انہوں نے اس بات چیت اور تعاون کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرنے پر ایس سی او اور شریک ممالک کے وفود کا شکریہ ادا کیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سینئر صحافی خاور حسین مرحوم کی پہلی برسی، پریس کلب سانگھڑ میں تعزیتی تقریب کا انعقاد

کراچی/سانگھڑ، (اسٹاف رپورٹر) کراچی سے وابستہ معروف نوجوان صحافی اور پریس کلب سانگھڑ کے رکن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے