Home / اہم خبریں / پیپسی نیشنل ڈس ایبلڈ کرکٹ چیمپئن شپ کے دوسرے مرحلے کا آج آغاز

پیپسی نیشنل ڈس ایبلڈ کرکٹ چیمپئن شپ کے دوسرے مرحلے کا آج آغاز

کراچی، (ویب اسپورٹس ) پیپسی نیشنل پی ڈی ٹی20 کرکٹ چیمپئن شپ کا دوسرا مرحلہ آج راولپنڈی میں شروع ہو رہا ہے، جس کا انعقاد پاکستان فزیکل ڈس ایبلیٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیرِ انتظام کیا جا رہا ہے۔ اس راؤنڈ میں چار ریجنز راولپنڈی، اسلام آباد، بہاولپور اور پشاور کی فزیکل ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

ایونٹ ڈائریکٹر اور سیکریٹری جنرل امیرالدین انصاری کے مطابق تمام مقابلے ایوب پارک، راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ پہلے روز دو میچز شیڈول ہیں: صبح ساڑھے 9 بجے راولپنڈی کا مقابلہ بہاولپور سے ہوگا، جب کہ دوپہر 2 بجے پشاور اور اسلام آباد کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی۔

ایونٹ کے اس مرحلے کی فاتح ٹیم فائنل میں جگہ بنائے گی، جو آئندہ ماہ کراچی میں منعقد کیا جائے گا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے