Home / اسلام آباد / پاک چین فرینڈشپ کپ باسکٹ بال: آرمی وائٹس، واپڈا گرین، نیوی اور ائیر فورس کی فتوحات

پاک چین فرینڈشپ کپ باسکٹ بال: آرمی وائٹس، واپڈا گرین، نیوی اور ائیر فورس کی فتوحات

اسلام آباد، (اسپورٹس ڈیسک) فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام منعقدہ پاک چین فرینڈشپ کپ آل پاکستان تھری بائی تھری باسکٹ بال چیمپئن شپ میں آرمی وائٹس، واپڈا گرین، نیوی اور ائیر فورس نے اپنے اپنے میچز جیت کر ڈیپارٹمنٹل کیٹگری میں کامیابیاں سمیٹ لیں۔

پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کی مناسبت سے منعقدہ یہ ایونٹ پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے جہاں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
ڈیپارٹمنٹل کیٹگری میں آرمی وائٹس نے واپڈا ریڈ کو 13 کے مقابلے میں 21 پوائنٹس سے شکست دی، جبکہ نیوی اے نے پولیس کو 5 کے مقابلے میں 21 پوائنٹس سے ہرایا۔ واپڈا گرین نے آرمی گرین کو 17 کے مقابلے میں 20 پوائنٹس سے زیر کیا، جبکہ پاکستان ائیر فورس نے پولیس وائٹس کو 6 کے مقابلے میں 22 پوائنٹس سے شکست دے دی۔

ویمنز کیٹگری میں آرمی ریڈ نے ٹیم الفا کو 2 کے مقابلے میں 15 پوائنٹس سے ہرایا، واپڈا بی نے ڈولفنز کو 2 کے مقابلے میں 19 پوائنٹس سے شکست دی۔ نسٹ نے اسلام آباد ٹائٹنز کو 1 کے مقابلے میں 17 پوائنٹس سے زیر کیا جبکہ اسلام آباد بلز نے الفا بی کو 6 کے مقابلے میں 14 پوائنٹس سے ہرایا۔ اسی طرح لائیکنز نے واہ سپرنگ کو 2 کے مقابلے میں 11 پوائنٹس سے شکست دی۔
ایونٹ کے پہلے روز پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سید نوید الرحمن، ڈائریکٹر نیشنل فیڈریشنز نصراللہ رانا، اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل رضوان الحق رضی، فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل اوج ظہور اور اعظم ڈار سمیت دیگر شخصیات نے میچز دیکھے۔

چار روزہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے ٹیمیں ڈیپارٹمنٹل، ویمنز اور کلب کیٹگریز میں حصہ لے رہی ہیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے