Qڈھاکہ/کراچی، (رپورٹ ذیشان حسین) بنگلہ دیش نے آئندہ ون ڈے سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس میں عفیف حسین کی دسمبر 2024 کے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، جبکہ لٹن داس کو حالیہ کمزور فارم کے باوجود برقرار رکھا گیا ہے۔
نورالحسن، جاکر علی انک اور شمیم حسین کو اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا، جبکہ زخمی حسن محمود اور تنزیم حسن ساکب بھی دستیاب نہیں ہیں۔
اسکواڈ: مہدی حسن مرزا (کپتان)، سومیہ سرکار، سیف حسن، تنزید حسن، نجم الحسن شانتو، توحید ہردوئے، لٹن داس، عفیف حسین، مہید الاسلام بھویان، رشاد حسین، تنویر اسلام، مصطفیٰ الرحمان، تسکین احمد، شرف الاسلام، نہید رانا۔
سیریز شیڈول: 11، 13 اور 15 مارچ کو تینوں ون ڈے میچز ڈھاکہ کے شیرِ بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔