تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان میں کراٹے کے بانی گرینڈ ماسٹر اشرف طائی کی علاج اور اکیڈمی کے تحفظ کے لیے حکومت سے اپیل

پاکستان میں کراٹے کے بانی گرینڈ ماسٹر اشرف طائی کی علاج اور اکیڈمی کے تحفظ کے لیے حکومت سے اپیل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پاکستان میں کراٹے کے بانی اور مارشل آرٹس کے گرینڈ ماسٹر محمد اشرف طائی اس وقت شدید جسمانی و ذہنی مسائل سے دوچار ہیں۔ دل اور گردوں کے عارضے سمیت مختلف بیماریوں میں مبتلا ماسٹر طائی نے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے اپیل کی ہے کہ ان کے علاج میں فوری طور پر مدد فراہم کی جائے تاکہ وہ صحت یاب ہو کر دوبارہ کراٹے کے فروغ میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

ماسٹر طائی، جنہوں نے گزشتہ پانچ دہائیوں کے دوران ملک بھر میں 26 لاکھ سے زائد کھلاڑیوں کو تربیت دی، اس وقت اپنی اکیڈمیوں کے مالی مسائل سے بھی پریشان ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نمائش چورنگی پر قائم تاریخی گوونز کرکٹ کلب، اور کورنگی کی طائی کراٹے اکیڈمی، کرائے کی عمارتوں میں قائم ہیں جن کا بوجھ اب ان کے لیے ناقابل برداشت ہو چکا ہے علالت کے باعث طلبہ کی تعداد میں کمی نے ان مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

گرینڈ ماسٹر اشرف طائی نے وزیراعظم، صدر مملکت، وزیراعلیٰ سندھ، وزیراعلیٰ پنجاب، گورنر سندھ، وزیر صحت، بلاول بھٹو زرداری اور میئر کراچی سے اپیل کی ہے کہ کم از کم کورنگی میں قائم ان کے تربیتی سینٹر کو ان کے نام پر الاٹ کیا جائے ان کا کہنا ہے کہ میں نے نصف صدی سے زائد عرصہ پاکستان میں کراٹے کے فروغ کے لیے وقف کیا ہے اب حکومت وقت کی ذمہ داری ہے کہ اس کھیل کے اس تاریخی ورثے کو بچانے کے لیے عملی اقدامات کرے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے