Home / اہم خبریں / پاکستان میں غیر ضروری سی سیکشن تشویشناک، اسباب اور حل پر آرٹس کونسل میں سیمینار

پاکستان میں غیر ضروری سی سیکشن تشویشناک، اسباب اور حل پر آرٹس کونسل میں سیمینار

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی میڈیکل اینڈ سوشل ویلفیئر کمیٹی کے زیرِ اہتمام ”پاکستان میں دورانِ زچگی آپریشن (Cesarean Section) کا بڑھتا رجحان؟ وجوہات، اسباب اور حل“ کے موضوع پر سیمینار حسینہ معین ہال میں منعقد ہوا۔ سیمینار میں ماہر امراضِ نسواں پروفیسر ڈاکٹر شیر شاہ سید، پروفیسر ڈاکٹر شبین ناز مسعود، پروفیسر ڈاکٹر سونیا نقوی اور ڈاکٹر بشریٰ محسن نے اظہارِ خیال کیا، جبکہ صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ اور معروف ڈاکٹرز نے شرکت کی۔

ڈاکٹر شیر شاہ سید نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال 20 ہزار سے زائد خواتین زچگی کے دوران پیچیدگیوں کے باعث جاں بحق ہو جاتی ہیں، جو کسی بھی مہذب معاشرے کے لیے شرمناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی سیکشن ایک منافع بخش عمل بن چکا ہے، اسی لیے اس کا غیر ضروری استعمال ہو رہا ہے، حالانکہ طبی اصولوں کے مطابق اس کی شرح 10 فیصد سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پہلی نارمل ڈیلیوری کے بعد آئندہ ڈیلیوریز آسان ہو جاتی ہیں، جبکہ سی سیکشن کے بعد پیچیدگیوں میں اضافہ ہوتا ہے اور ماں اور بچے دونوں کی صحت متاثر ہوتی ہے۔

دیگر مقررین نے کہا کہ جدید طبی آلات کے بے جا استعمال، غیر ضروری ٹیسٹس، جعلی گائناکالوجسٹ، مریضوں میں خوف پیدا کرنا اور اسپتالوں میں سی سیکشن کو ریونیو سے جوڑنا اس بڑھتے رجحان کی بڑی وجوہات ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نارمل ڈیلیوری کو فروغ دیا جائے، مستند اسپتالوں اور مڈوائف سسٹم کو مضبوط بنایا جائے اور عوام میں آگاہی پیدا کی جائے تاکہ ماں اور بچے دونوں کی جان محفوظ بنائی جا سکے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے