تازہ ترین
Home / پاکستان / ملیر میں بہت جلد اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے گا، صحت مندانہ سرگرمیوں کے لیے کھیلوں کا انعقاد ضروری ہے، چیئرمین ملیر ٹاؤن ظفر احمد

ملیر میں بہت جلد اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے گا، صحت مندانہ سرگرمیوں کے لیے کھیلوں کا انعقاد ضروری ہے، چیئرمین ملیر ٹاؤن ظفر احمد

کراچی, (رپورٹ، ذیشان حسین) ملیر رمضان نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کی تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر جوائنٹ سیکٹر انچارچ سعد صدیقی اور جنید یوسف زئی نے ممبر سندھ اسمبلی شارق جمال کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ملیر میں عنقریب ایک اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے گا، اسپورٹس فیسٹیول کا مقصد ملیر کے نوجوانوں کو کھیلوں کے مواقع فراہم کرنا ہے، کھیلوں کے ذریعے ہماری نوجوان نسل ملک و قوم کا نام روشن کر سکتے ہیں، ملیر نے ماضی میں راشد لطیف، سعید انور، یونس خان، پرویز اقبال، اور عدنان اشرف جیسے اسٹارز دیئے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ سندھ گورنمنٹ کی مدد سے ملیر میں ایک عظیم الشان اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے، سعد صدیقی اور جنید یوسف زئی نے ٹورنامنٹ کمیٹی کو کامیاب ایونٹ منعقد کرنے پر مبارک باد دی، اس موقع پر ملیر ماڈل ٹاؤن کے چیئرمین ظفر احمد نے کہا کہصحت مندانہ سرگرمیوں کے لیے کھیلوں کا انعقاد ضروری ہے، ہماری کوشش ہے کہ کھیل کے میدانوں کو اباد کیا جائے اور ہسپتالوں کو ویران کیا جائے، انشاءاللہ بہت جلد کھیلوں کے میدانوں کو اباد کرنے کے لیے ملیر ماڈل ٹاؤن کی انتظامیہ عملی طور پر کام کرے گی، تقریب میں یو سی پانچ کے چیئرمین طحہ احمد کونسلر آصف خان یوسی ارگنائزر خاورخان سید عامر علی شبیر خان زبیر احمد محمد ناظم جمیل احمد مبشر پکوان والے ایگل نیٹ ورک کے پروپرائٹر شاہد خان جی اظہرحسین توقیر احمد خان نور تاجی بھائی عابد علی جمیل احمد اور سپورٹس ارگنائزر ایم نسیم بھی موجود تھے اخر میں مہمان خصوصی ظفر احمد سعد صدیقی جنید یوسف زئی اور طحہ احمد نے رافع اسپورٹس کے کپتان کو وننگ ٹرافی جبکہ رنر اب کےکے اسپورٹس کے کپتان کو خوبصورت ٹرافیاں دی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

پاکستان وہیل چیئر کرکٹ کونسل کے زیر انتظام پاکستان چیمپئنز لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا اغاز 13 مئی سے ہوگا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان وہیل چیئر کرکٹ کونسل کے زیر انتظام دوسری انٹرلوپ پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے